الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

اجتماعی درود شریف شاہ فیصل کالونی

March 8, 2011

سرکارکی نسبت کی پختگی کے لئے سرکار کے فرمودات و تعلیمات پر لفظ بہ لفظ عمل کرنا ہوگا۔وصی محمد قریشی
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان کے مرکزی امیر جناب وصی محمد قریشی نے کراچی کی اجتماعی درود شریف کے موقع پر المرکز روحانی شاہ فیصل کالونی کا دورہ کیا۔اس موقع پر محترم المقام مرکزی امیر جناب وصی محمد قریشی کارکنان میں گھل مل گئے۔کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ سرکارکے دامن سے وابستگی کو پختہ کرنے کے لئے ضروری ہے کہ سرکارسیدنا ریاض احمد گوھرشاہی مدظلہ العالیٰ کی تعلیمات پر کما حقہُ عمل کیاجائے۔زیادہ سے زیادہ ذکر کے حلقے سجائے جائیں۔زیادہ سے نہ صرف خود ذکر کیا جائے بلکہ اس ذکراللہ کی تعلیم عام کیا جائے اور عام لوگوں تک اللہ اور اس کے رسولﷺکے عشق و محبت کے اس پیغام کو پہنچایا جائے۔اس موقع پر اُنہوں نے المرکز روحانی شاہ فیصل کالونی میں نئے وضو خانے کا افتتاح بھی کیااور وضو خانے کو خوب سراہتے ہوئے ، اس میں شامل ساتھیوں کو مبارکباد و خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر محمد عظیم دانشؔ ، سید مسعود علی جعفری، ڈاکٹر سید انظار علی جعفری ، مدثرریاض و دیگر سینئر ذاکرین بھی موجود تھے۔
جاری کردہ
شعبہء نشرواشاعت
انجمن سرفروشان اسلام ضلع شرقی

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان