الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

احتجاجی مظاہرہ جھنگ

April 6, 2011

دربار حضرت سخی سرور ؒ پر ہونے والے خودکش دھماکے پر ملک گیر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان،جھنگ کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس میں خطاب کرتے ہوئے جناب چوہدری اظہر قادری نے دربار حضرت سخی سرور ؒ پر ہونے والے خود کش دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ ریلی کی قیادت آرگنائزر جھنگ جناب حق نواز قادری،محمد رفیق قادری،اور حاجی امیر صاحب نے کی۔ احتجاجی مظاہرہ میں کثیر تعدا د میں کارکنان نے شرکت کی۔ آخر میں دُعا کے ساتھ پر امن مظاہرہ کا اختتام ہوا۔
جاری کردہ
شعبہ ء نشرواشاعت جھنگ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان