الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

احتجاجی مظاہرہ فیصل آباد

April 5, 2011

امریکہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی اورحضرت سخی سرور ؒ کے مزار پرخود کش دھماکوں کی پُرزور مذمت کرتے ہیں ۔
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان ،فیصل آباد کے زیراہتمام مورخہ 05اپریل 2011 ؁ء بروز منگل سہ پہر 3بجے ضلع کونسل تا پریس کلب امریکہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور دربار حضرت سخی سرور ؒ پر ہونے والے خود کش دھماکوں کی پُر زور مذمت میں ریلی نکالی گئی جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سابق آرگنائزر صوبہ سندھ جناب وحید انورقادر ی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم امریکی پادری کی اس سفاک حرکت جس میں اس نے قرآن کریم کی بے حرمتی کی اور ملک پاکستان میں دہشت گرد عناصر کی جانب سے حضرت سخی سرور ؒ کے دربار شریف پر خود کش دھماکوں کی پُر زور اندازمیں مذمت کرتے ہیں اُس وقت عرس کی تقریبات جاری تھیں اور زائرین قرآن خوانی ،ذکر الٰہی اور فاتحہ خوانی میں مصروف تھے ۔دھماکوں کے نتیجے میں اب تک 50افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔
انہوں نے مزید کہاکہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کے دربار سمیت اب تک ملک میں بے شمار مزارات پر بم دھماکے ہوچکے ہیں جو کہ حکومت کی نااہلی اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکامی کی غمازی کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جو دہشت گرد گرفتارہوئے ہیں ان کے ذریعے دہشت گردوں کے نیٹ ورک تک پہنچا جا سکتاہے ۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان