الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

احتجاجی مظاہرہ ملتان

April 4, 2011

عوامِ اہلسنت اولیاء اللہ کے مزارات کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے سر سے کفن باندھ لیں۔
ا نجمن سرفروشان اسلام پاکستان کا احتجاجی مظاہرہ ملتان پریس کلب کے سامنے ہوا جسکی قیا دت چوہدری اظہر نواز صاحب آرگنائزر ملتان ڈویژن نے کی جس میں دربارِ حضرت سخی سرورؒ پر ہو نے والے خود کش دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی جہاں عرس کی تقریبات جاری تھیں ۔ حاضرین قرآن خوانی، ذکرِ الٰہی اور فاتحہ خوانی میں مصروف تھے ۔ دھماکوں کے نتیجے میں اب تک 42افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں بچے اورخواتین بھی شامل ہیں۔شرکاء نے کہا کہ حضرت داتاگنج بخشؒ کے دربار سمیت اب تک ملک میں بے شمار مزارات پر بم دھماکے ہوچکے ہیں جو حکومت کی نااہلی اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکامی کی غمازی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو دہشت گرد گرفتار ہوئے ہیں، ان کے ذریعے دہشت گردوں کے نیٹ ورک تک پہنچا جاسکتاہے۔ اگر اب بھی حکومت نے دہشت گردی کا قلع قمع نہ کیا تو عوام سڑکوں پر نکل آئینگے اور مصر کی طرح حکمرانوں کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ۔
شرکاء احتجاجی مظاہرہ نے عوامِ اہلسنت اور صوفی ازم کے ماننے والوں سے پرُ زور مطالبہ کیا کہ خداراایک پرچم تلے جمع ہوکے اپنے اکابرین کے مزارات کا تحفظ یقینی بنائیں۔اپنے فروعی اختلافات بھلا کراجتماعی سوچ کو پروان چڑھائیں اور اولیائے کرام کی تعلیمات کو عام کرکے پوری دنیا میں امن قائم کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔آخر میں شرکاء نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان ہر دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اسکے باوجود وہ کھلے عام جلسے جلوس کرتے پھر رہے ہیں۔دہشت گردوں سے سختی سے نمٹاجائے یا حکومت مستعفی ہوجائے۔عوام اہلسنت اولیاء اللہ کے مزارات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے سروں سے کفن باندھ لیں۔
جاری کردہ
شعبہ ء نشرواشاعت جھنگ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان