الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

استقبالِ ربیع الاول شریف موٹر سائیکل ریلی فیصل آباد

January 2, 2014

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ)فیصل آباد کے زیرِ اہتمام امیرفیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری کی زیر قیادت استقبالِ ربیع الاول شریف کے سلسلہ میں 02جنوری2014 ؁ء بروز جمعرات بعد از نماز ظہر عظیم الشان موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔اس عظیم الشان ریلی کا باقاعدہ آغاز آستانہ عالیہ عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام ریلوے ہاؤسنگ کالونی نزد پھاٹک نمبر 11پل جھال خانوآنہ سے کیا گیا ۔ریلی کے شرکاء میں حاجی محمد اویس قادری مرکزی ممبر مجلسِ شوریٰ،حاجی محمد اصغر قادری ،سینئر رہنما محمد شفیق قادری اورمشیران وذمہ داران و ذاکرین کی کثیر تعداد شامل تھی۔شرکاء محفل نے اپنی موٹر سائیکلوں پر جشنِ آمدِ رسول ﷺکے پرچم آویزاں کیے ہوئے تھے اور وہ جذبہء عشقِ رسول ﷺسے معمور والہانہ انداز میں حضور پر نور ﷺکے وجودِ مسعود کے اس ظاہری دنیا میں تشریف آوری پر اپنی خوشی کا اظہار کر رہے تھے۔بدر میاں داد کی مشہورِ زمانہ قوالی \’\’جشنِ آمدِ رسول ،اللہ ہی اللہ۔بی بی آمنہ کے پھول اللہ ہی اللہ \”ساؤنڈسسٹم کے ذریعے فضاؤں میں گونجتی رہی جس سے عجیب پر کیف سماں بندھا رہا اور شرکاء محفل تمام راستے جھومتے رہے اسکے علاوہ سرفروش ذاکرین کی موٹر سائیکلوں پر آویزاں ربیع الاول شریف کے مخصوص پرچم بھی تمام راستے عوام الناس کی بھرپور توجہ کا مرکز بنے رہے۔ تمام راستے عوام الناس کی کثیر تعداد نے اپنے گھروں،دفاتر،دکانوں سے باہر نکل کر ریلی کو دیکھا اور فیصل آباد میں سب سے پہلے استقبالِ ربیع الاول شریف کے سلسلہ میں نکالی جانیوالی پر امن ریلی کا بھرپور خیر مقدم کیااور مبارکباد پیش کی ۔امیں پور بازار میں مرکزی ممبران پریس مارکیٹ نے ریلی کا والہانہ استقبال کیا جن میں چودھری محمد اکرم (صدر پریس مارکیٹ )،میاں محمد سہیل (جنرل سیکرٹری پریس مارکیٹ )،غلام مُرتضٰی (نیازی پرنٹرز )،شیخ محمدجنید (شیخ پیپر مارٹ ) ،فیصل مجید اینڈ برادرز(مجید دفتری والے) ،رانا شوکت (پاکستان کارپوریشن )،چودھری عبدالجبار(چودھری کمپیوٹرز)،محترم جناب محمد سلیمان،محترم جناب راجہ مقصود،محترم جناب حاجی محمد سعید ،میلینیم پریس ودیگر شامل تھے اُنہوں نے مرکزی قائدین کو پھولوں کے ہار پہنائے اور شرکاء ریلی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی۔اس کے علاوہ علامہ اقبال کالونی کے ساتھیوں نے بھی مرکزی ریلی کاشاندار استقبال کیا اور گل پاشی کی۔ستیانہ روڈ پر بھی صرافہ مارکیٹ کے محترم جناب امجد پرویزاور دیگر نے بھی مرکزی قائدین کو پھولوں کے ہار پہنائے اور استقبالِ ربیع الاول شریف کے سلسلہ میں نکالی جانیوالی عظیم الشان ریلی کو سراہااور تمام شرکاء ریلی کو حضور ختم المرسلین ﷺکی آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی۔
ریلی اپنے مخصوص راستوں پل جال خانوآنہ ،جی ٹی ایس چوک،ضلع کونسل ،کچہری بازار،گھنٹہ گھر چوک سے ہوتی ہوئی امین پور بازار ،کوتوالی روڈ،امام بارگاہ روڈ،ڈجکوٹ روڈ،ناولٹی پل،مدنی چوک سمن آباد،سمندری روڈ ،علامہ اقبال کالونی،ڈی ٹائپ کالونی ،شالیمار پارک،وارث پورہ اور بعد میں بٹالہ کالونی،ستیانہ روڈ،ریکس سٹی چوک سے جھال خانوآنہ چوک میں درودوسلام کے بعد ملک و قوم کی خو شحالی و امن و امان کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی اور ریلی کا اختتام آستانہ عالیہ عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلا م پر ہوا ۔بعد میں حاضرین میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔فیصل آبادپولیس کے اہلکاروں نے ریلی کے آغاز سے اختتامتک امن و امان کو قائم رکھنے کے سلسلہ میں اپنی پیشہ وارانہ خدمات احسن انداز میں سرانجام دیں جس پر تما م مرکزی قائدین،ذمہ داران اور سرفروش کارکنان نے پولیس اہلکاروں کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

DSCN2956

DSCN2957

DSCN2961

DSCN2963

DSCN2965

DSCN2966

DSCN2967

DSCN2983

DSCN2984

DSCN2986

DSCN2988

DSCN2992

DSCN2995

DSCN2996

DSCN2997

DSCN2998

DSCN3013

DSCN3018

DSCN3019

DSCN3032

DSCN3037

DSCN3045

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان