الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

استقبال ربیع الاول شریف موٹر سائیکل ریلی فیصل آباد

January 25, 2012

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشا ن اسلام فیصل آبا د ڈویژن کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول شریف کے سلسلہ میں ۲۹ صفر المظفر بمطابق ۲۴جنوری بروزمنگل دوپہر۲بجے عظیم الشان موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جس کی قیادت امیر فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے کی۔ ریلی میں فیصل آباد کے علاوہ سمندری اور پیر محل کے ساتھیوں نے بھی بھرپور شرکت کی ۔ریلی کا آغاز آستانہ جھال خانوآنہ سے ہو ا اور ریلی اپنے مخصوص روٹ سے ہوتی ہوئی فیصل آبادکے مختلف علاقوں میں پہنچی۔سڑک اور بازاروں کے کنارے دائیں بائیں کھڑے لوگوں نے ریلی کے شرکا ء کو خوش آمد ید کہا۔
ریلی کے دوران تمام سرفروش ساتھیوں میں ایک الگ ہی جوش و خروش تھا اور سبھی ساتھی سرکا رِ دوعالم ﷺ سے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہوئے والہانہ انداز میں ریلی میں شریک ہوئے ۔ ریلی کا اختتام جھال خانوآنہ چو ک میں ہوا جہاں نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں درودو سلام کا نذرانہ پیش کیا گیااور دعا ہوئی۔اس کے بعد تما م ساتھی آستانے آگئے جہاں ان کو لنگرپیش کیا گیا ۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان