الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

استقبال ربیع الاوّل موٹر سائیکل ریلی فیصل آباد

January 18, 2013

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) فیصل آباد کے زیر اہتمام امسال بھی استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں عظیم الشان موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔ریلی کا آغاز بعد اَز نمازِظہر آستانہ عالیہ فیصل آباد سے کیا گیا جس کی قیادت امیرفیصل آباد جناب محترم حاجی محمد سلیم قادری نے کی۔اسکے علاوہ ممبر مجلس شوریٰ حاجی محمد اویس قرنی وسینئررہنماحاجی محمداصغر قادری سمیت سرفروش ذاکرین نے بھر پورشرکت کی ۔ریلی کے تمام راستے جشن آمدِ رسولﷺکی مشہورو معروف قوالی نے عجب سماں باندھے رکھااور ذاکرین والہانہ انداز سے حضور ﷺ کی محبت میں جھومتے رہے۔راستے میں علامہ اقبال کالونی کے سرفروش ساتھیوں نے شرکاء ریلی پر گُل پاشی بھی کی اور عوام الناس نے فیصل آباد میں سب سے پہلے استقبال ربیع الاؤل کے سلسلہ میں نکالی جانیوالی عظیم الشّان ریلی کو بھر پور سراہااور مُبارک باد دی۔ریلی اپنے مخصوص راستوں سے ہوتی ہوئی آستانہ فیصل آباد پر اختتام پذیر ہوئی جہاں پر محمد افضال قادری نے اختتامی دُعا کروائی

02 DSCN0281 03 DSCN0256 DSCN0257 DSCN0271 DSCN0440 DSCN0316 DSCN0317 DSCN0319

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان