الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

اللہ کا خاص کرم

July 2, 2010

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان،لاہور کے زیراہتمام سالہاسال سے دربار حضرت داتا گنج بخشؒ پر ہفتہ واری محافل کا سلسلہ جاری ہے۔انجمن کی یہ محافل ہر جمعرات اور جمعۃ المبارک کو انعقاد پذیر ہوتی ہیں اور کئی سالوں سے لاکھوں لوگ ان محافل کے ذریعے سے اسم ذات اللہ کا ذکر حاصل کر چکے ہیں۔جمعرات یکم جولائی کی شب بھی حسبِ معمول یہ محفل جاری تھی جب حضرت دات گنج بخشؒ کے دربارِاقدس پر خود کش بم دھماکے ہوئے۔عینی شاہد بختیار منیر کے مطابق جب پہلا دھماکہ ہوا تو اس وقت ابھی محفل کا آغاز ہی ہوا تھا اور انجمن کی محافل کی روائیت کے مطابق حمدباری تعالیٰ پیش کی جارہی تھی۔ پہلادھماکہ ہونے کے باوجود محفل جاری رہی اور محفل میں لوگ اسی نظم و ضبط کے ساتھ شریک رہے ۔دوسرا خود کش دھماکہ محفل ذکر کے دوران ہوا محفل ذکر میں شرکت کرنے والو ں کے مطابق انہوں نے یہ دیکھا کہ ایک نورکا ہالہ ہے جس نے تمام ذکر کرنے والوں کو اپنی آغوش میں لے لیا ہے اور صرف چند فٹ کے فاصلے پر ہونے والے اس قدر شدید دھماکے میں جہاں لوگوں کے جسموں کے چیتھڑے اڑگئے وہاں پر اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے والوں کی محفل پر ایک خو ن کا چھینٹا بھی نہیں گرا اور تمام لوگ محفوظ رہے ہیں۔
لاہور سے ہی ہمارے نمائندہ کے مطابق آج بروز جمعتہ المبارک بھی دربار اقدس پر محفل منعقد کی گئی اور تما م ذاکرین میں جوش و جذبہ بدرجہ اتم موجود تھا اور کسی قسم کی خوف کی فضاء نہیں بلکہ ذیادہ جوش و خروش سے ساتھیوں نے شرکت کی اور بے شمار نئے لوگوں نے اسم ذات اللہ کا ذکر حاصل کیا ۔اس موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اگراس مادیت پرستی، دہشت گردی اور بے چینی کے ماحول میں اگر آپ واقعی ہی اللہ کا کرم چاہتے ہیں یا اپنی پریشانیوں سے نجات چاہتے ہیں تو اللہ کا ذکر کرنے والوں میں شامل ہو جائیں اور اجازت ذکر قلب حاصل کریں۔واضح رہے کہ انجمن سرفروشانِ اسلام کے سرپرست اعلیٰ حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ العالی کا فیض عا م ہے ،اس میں کسی قسم کی کوئی بیت، چلہ ، وظیفہ،چندہ یا نذرانہ نہیں لیا جاتا ۔فی سبیل اللہ آپ کے دل کو اسم ذات اللہ میں لگا دیا جاتا ہے اور آپ کے دل کی خالی دھڑکنیں جو محض ٹک ٹک کر رہی ہیں وہ اللہ اللہ کرنا شروع ہو جاتی ہیں۔

جاری کردہ

شعبہ نشرواشاعت

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان