الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

انتقالِ پر ملال و ختمِ قل شریف

June 4, 2014

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) پنجاب کے مشیر مالیات جناب ستارالحق قادری کی والدہ ماجدہ مورخہ 03جون 2014 ؁ء بروز منگل دوپہر 1:00بجے اپنے خالقِ حقیقی سے جاملیں۔انا للہ وانا الیہ راجعون ۔انکی نمازہ جنازہ رات10:00بجے ادا کی گئی۔امامت کے فرائض سینئر رہنما جناب محمد شفیق قادری نے سرانجام دئیے اور مرحومہ کی مغفرت کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔نماز جنازہ میں ممبر مجلسِ شوریٰ جناب محترم حاجی محمد اویس قرنی،امیرِ فیصل آبادجناب حاجی محمد سلیم قادری ،نائب امیر صوبہ پنجاب جناب سید اطہر حسین شاہ بخاری،مشیر نشرواشاعت پنجاب جناب غلام فرید قادری ،ذمہ داران فیصل آباد،ٹوبہ ،جھنگ،پیر محل،سمندری اور دیگر شہروں کے امیران،مشیران وسرفروش ذاکرین اوردوست احباب کی کثیر تعدادنے شرکت فرمائی اور مرحومہ کی روح کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
بعد ازاں مورخہ 04جون 2014 ؁ ء بروزبدھ صبح 8:00بجے ختم قل شریف کے سلسلہ میں محفلِ نعت و ذکر الٰہی کا انعقادمقامی مسجد میں کیا گیاجس میں نقابت کے فرائض انچارج شعبہ پروگرام کمیٹی جناب محمد افضال قادری نے سرانجام دئیے۔جناب حافظ محمد رفیق سیالوی نے تلاوت کلامِ مجید سے محفلِ پاک کا آغاز فرمایااسکے بعدجناب محمد نثار بٹ ( چنیوٹ )نے حمدِ باری تعالیٰ کی سعادت حاصل کی اور جناب حافظ محسن سیالوی نے بارگاہِ سرورِ کون ومکاںﷺ میں اپنی مخصوص اور مدھ بھری آواز میں نعتِ رسولِ مقبولﷺپیش فرماکر حاضرین محفل کے دلوں میں محبتِ رسولﷺکو مزید اجاگر فرمایااسکے بعد انہوں نے ماں کی شان میں خصوصی کلام پیش فرمایا۔حضورغوث الثقلینؓکے حضورمنقبت کا نذرانہ محمد بشیر قادری نے پیش فرمایا۔
جناب محمد افضال قادری اور خطیبِ مسجدِ ہذٰانے قرآن و حدیث کی روشنی میں ماں کی عظمت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے اولادپر والدین کا ادب و احترام ہر حال میں لازم قراردیا ہے اورفرمایا کہ جنت ماں کے قدموں تلے ہے اورصبح اُٹھ کو محبت سے ماں کے چہرے کو دیکھ لینا مقبول حج کا ثواب ہے ۔ مزید فرمایاکہ اگر ماں کے قدموں تلے جنت ہے تو اُس جنت کا دروازہ باپ کی رضاو خوشنودی کا مرحونِ منت ہے یعنی اپنے باپ کی راضی کرو گے تو جنت کا دروازہ کھلے گا۔اسی لئے فرمایا گیاکہ جس نے دنیا میں اپنے ماں باپ کو راضی کر لیا تو روزِ قیامت اُس کے لئے بخشش ورحمت کو لازم قرار دے دیا گیا ہے ۔دراصل والدین خصوصاًماں کی رضامیں ہی اللہ اور اُ س کے پیارے حبیبﷺکی رضا و خوشنودی مضمر ہے۔اس طرح رب تعالیٰ اُن نیک لوگوں کی دنیا اور آخرت کو سنوار دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں اپنے والدین کا صحیح معنوں میں ادب و احترام کرنے کی توفیق عطا فرمائے اورلواحقین کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے (آمین)
ممبر مجلسِ شوریٰ جناب محترم حاجی محمد اویس قرنی نے نئے لو گوں کو اجازت ذکر قلب عطا ء فرمائی اور ذکرِ الٰہی کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی گئی۔آخر میں ختمِ پاک کے بعد جناب حافظ محمد رفیق سیالوی نے تمام امتِ محمدیہ ﷺاور خصوصامرحومہ کی روح کے ایصالِ ثواب کے لئے دعائے مغفرت ادا فرمائی۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان