الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

انتقالِ پر ملال و محفلِ قل شریف

August 4, 2014

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان ،فیصل آباد کے انچارج شعبہ پروگرام کمیٹی جناب محمد افضال قادری صاحب کی والدہ ماجدہ02اگست2014 ؁ء بروز ہفتہ مختصر علالت کے بعد اپنے خالقِ حقیقی سے جاملیں۔اناللہ وانا الیہ راجعون۔انکی وفات پر تمام ذمہ داران و مشیران و سینئر سرفروش رہنما اور ذاکرین انکے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انکی مغفرت فرمائے اور انہیں اپنے جوارِرحمت میں جگہ عطا فرمائے(آمین)۔انکی نمازِجنازہ مقامی مسجد میں بعد از نماز مغرب ادا کی گئی ۔نمازِ جنازہ میں ممبرمرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اویس قرنی،امیرفیصل آبادحاجی محمد سلیم قادری سمیت ذمہ داران،سینئر رہنمااور سرفروش ذاکرین کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی۔
بعد ازاں03اگست2014 ؁ء بروزاتوارجامع مسجد مولوی سلیم والی(جھال خانوآنہ چوک) میں محفلِ قل شریف منعقد کی گئی جس میں تلاوتِ قر آنِ پاک کی سعادت خطیب جامع مسجد ہذانے حاصل کی۔اسکے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺکے نذرانے بابا محمد اکرم،واحد علی،افسر علی رضوی،قاری طارق محمود طارق،محمد جمیل چشتی نے اپنے اپنے مخصوص انداز میں پیش فرمائے۔سینئر رہنما محمد شفیق قادری نے ذکر اللہ کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے لیکن جنہوں نے اپنی اولادوں کو اللہ اور اُس کے پیارے حبیب ﷺکے ذکر خیر میں لگا دیا وہ ان کیلئے ذریعہ مغفرت بن گئے انہوں نے نہ صرف اپنی عاقبت سنوارلی بلکہ آنیوالی نسلوں کی دنیا اور آخرت کوبھی بہتر بنا دیا۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنا اور اپنے حبیب پاک ﷺ کا ذکر خیر کثرت سے کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارے دلوں میں ذکر اللہ او ر سینوں میں عشقِ رسول ﷺکو موجزن فرمائے(آمین)۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان