الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

انتقال پرُ ملال و محفلِ قل شریف

March 14, 2014

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان ،فیصل آباد کے مشیر پروگرام کمیٹی جناب محترم محمد افضال قادری کے والدِ محترم ملک محمد اشرف صاحب بروزجمعرات اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے ۔انا للہ وانا الیہ راجعون ۔مرحوم کی نماز جنازہ جھال چوک میں واقع مولوی محمد سلیم والی مسجد میں بعد از نماز عصر ادا کی گئی جس میں حاجی محمد اویس قرنی،حاجی محمد سلیم قادری،محمد شفیق قادری اورماسٹر لیاقت علی قادری سمیت سینئر رہنماؤں، ذاکرین اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی۔نماز جنازہ محمد شفیق قادری نے پڑھائی۔
محفلِ قل شریف 14۔03۔14بروز جمعتہ المبارک صبح09بجے اُسی مسجد میں منعقد کی گئی جس میں نقابت کے فرائض محمد شفیق قادری نے سرانجام دئیے ۔ محفلِ پاک کا باقاعدہ آغاز حافظ محمد حنیف نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا۔بارگاہِ ربوبیت میں ہدیہء حمد کی سعادت عبدالمنا ن قادری نے حاصل کی ۔ نعت خوانی کی سعادت حافظ ماجد قادری،محمد ارشد ٹھیکیدار،محسن علی ، افسر علی رضوی،طارق محمود طارق اور محمد بلا ل بابرنقشبندی نے حاصل کی۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محمد شفیق قادری نے فرمایامر حوم نے زندگی بھر اللہ والوں سے محبت کی اور اپنے بچوں کی تربیت بھی بڑے اچھے انداز میں کی کہ آج وہ خود بھی اولیاء اللہ کی نسبت کاملہ سے وابستہ ہیں اور لوگوں کو بھی ولیوں کی محبت اور تعلیماتِ اولیاء کو عام کرنے کا درس دے رہے ہیں جس سے اُن کی دنیا اورآخرت تو سنور رہی ہے مگر وہ اپنے والدِ محترم کی مغفرت کا باعث بھی بن رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انسان کو اپنا دل ذکر الٰہی سے پاک اور صاف کرنا چاہیے ۔جب دل پاک اور صاف ہو جاتے ہیں تو شاعرِ مشرق حکیم الامت حضر ت علامہ مولاناڈاکٹر محمد اقبال ارشاد فرماتے ہیں کہ
دل کے آئینے میں ہے تصویر یار
جب ذرا گردن جھکائی دیکھ لی
لیکن سوچنے والی بات یہ ہے کہ دل جو کثرتِ گناہ سے کالا ہوچکا ہے ،اندھا ہوچکا ہے ۔اُس میں کیا نظر آئے گا؟یہ دل کسی مردِ قلندر کی نگاہِ کیمیا سے زندہ و جاوید ہوتاہے ۔الحمد للہ!اللہ کا خاص کرم ہے کہ ہمیں ایک ایسے مردِ باصفا کی سرپرستی حاصل ہے جن کی نگاہِ ناز سے آج ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں کی تعداد میں مردہ دل ذکرِ اللہ سے گویا ہو چکے ہیں ۔اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کے شب و روز بھی ذکرِ الٰہی میں صَرف ہوں تواجازتِ ذکرِ قلب حاصل کرکے اپنی قسمت آزمائیں ۔اگر آپ کا دل اللہ اللہ کرنا شروع کردے تو گھر بیٹھے اُس ہستی ء معظم کو ہاتھ اُٹھا کر دعا دے دیناجس کی نظرکرم سے آپ کے دل کی دنیا روشن ہوئی ورنہ آپ اپنے گھر خوش ہم اپنے گھر۔ جتنے دن اللہ اللہ کرو گے اس کا ثواب تو تمہیں مِل ہی جائے گا۔
حاجی محمد اویس قرنی نے حاضرین کو اجاز تِ ذکرِ قلب دی۔بعد ازاں خطیب مسجدِ ہٰذا نے ختم شریف پڑھااور محمد شفیق قادری نے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے خصوصی دعاء فرمائی

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان