الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

انتقال پر ملال سابقہ مرکزی مشیر نشرواشاعت ظفر علی کاظمی صاحب قضائے الٰہی سے وفات پا گئے

June 2, 2015

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور سابقہ مرکزی مشیر نشرواشاعت ظفر علی کاظمی صاحب قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ان کے درجا ت کی بلندی کے لیے آستانہ فیصل آباد میں محفل پاک منعقد کی گئی اور فاتحہ خوانی کا ثواب ان کی روح کو ایصال کیا گیا ۔ محفل پاک میں حاجی محمد اویس قادری ، حاجی محمد اصغر قادری ، حاجی محمد سلیم قادری ، محمد ستارالحق قادر ی ، عبدالعزیزقادری اور دیگر ذاکرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر حاجی محمد اویس قادری نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ظفر علی کاظمی کا شما ر ان ذاکرین میں ہوتاہے جنہوں نے ابتدائی ایام سے ہی پیر و مرشد کے مشن کی ترویج و اشاعت کے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کا ر لاتے ہوئے وہ کارہائے نمایاں سر انجام دیئے کہ جو قابل تحسین ہیں ۔ اللہ رب العزت پیر و مرشد کے صدقے سے ان کے درجات میں بلندی عطا فرمائے اور انہیں کروٹ کروٹ جنت کی بہاریں عطافرمائے (آمین)

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان