الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

انتقال پر ملال

May 2, 2011

نائب عالمی امیر حضرت مو لاناسعیداحمدقادری کے والد محترم رضائے الٰہی سے اس دنیا ئے فانی سے کوچ کر گئے۔انہوں نے اپنی زندگی کے قیمتی لمحات اللہ اور اس کے حبیب ﷺکی یاد میں وقف کیے۔ان کے حسن زندگی کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ایسا محسوس ہوا، کہ آپ نے حقیقی معنوں میں اپنے خالق حقیقی کو راضی کیا۔ پہلے آپ کا نماز جنازہ راہنما اہلسنت حافظ سعید اختر صدیقی نے الہ آباد میں پڑھایا جس میں ذاکرین ، مقامی لوگ اور اہلیان محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جناب عصمت اللہ اور صدر آل فیتھ شبیر قادری نے بھی خصوصی شرکت کی۔پھر بعد میں آپ کی میت کو بسالی لے جایا گیا جہاں آپ کا نماز جنازہ حضرت مو لاناسعیداحمدقادری نے پڑھایا اور وصیت کے مطابق آپ کو آبائی گاؤں بسالی میں اللہ ھو، درود مصطفٰیﷺ کی صداؤں میں سپرد خاک کیا گیا۔ راولپنڈی کے روحانی بزرگ حضرت اعجاز میر نے خصوصی شرکت کی۔ نمازجنازہ میں بسالی کی نمایاں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، جن میں راہنما انجمن اسا تذہ پاکستان اور سابق ناظم یونین کونسل ملک نجیب رحمٰن، سید منور شاہ، میجرفرخ اور میجر منشا شامل ہیں۔اس کے علاوہ راولپنڈی اور بسالی سے کثیر تعداد میں ذاکرین نے شرکت کی۔اس کے بعد ذکر اللہ کی مختصر محفل ہوئی جس میں نہایت روحانی و وجدانی کیفیت محسوس ہوئی۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے درجات کو بلند فرمائے اور اپنا اور اپنے حبیب ﷺکا سچا قرب عطا فرمائے۔ آمین
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت راولپنڈی

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان