الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

انتقال پُرملال

October 19, 2010

انجمن سرفروشانِ اسلام جھنگ کی ناظمہ مسز مہر سرفراز خان مرحوم انتقال فرما گئیں۔نمازِ جنازہ جھنگ میں ادا کی گئی جس میں سینکڑوں افراد شریک ہوئے۔نمازِ جنازہ ذکرِالٰہی کی گونج میں اُٹھایا گیااور اُن کے ایصالِ ثواب کیلئےُ قل خوانی مورخہ 20اکتوبر بروزبُدھ دن 11بجے جامعہ مسجد غوثیہ محلہ جوگیانوالہ میں منعقد ہو گی جس میں جھنگ کے معروف نعت خواں شریک ہوں گے۔تمام ذاکرین سے التماس ہے کہ محفلِ پاک میں شریک ہو کر مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دُعائے مغفرت میں شرکت کریں۔
اس موقعہ پر محترمہ امینہ بیگم گوہر شاہی،مرکزی امیر وصی محمد قُریشی،مرکزی نائب امیر مولانا سعید احمد قادری،آرگنائزر پنجاب عبدلرازق گو ہر،امیر جھنگ حق نواز چوہدری،اُور مرکزی مُشیران نے مرحومہ کے انتقال پر اُن کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی اور مرحومہ کے درجات میں بُلندی کی دُعا کی۔

جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت جھنگ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان