الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان کا گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف پرامن مظاہرہ

January 18, 2015

کسی مذہب کی توہین اور کسی کے جذبات کو مجروح کرنا اظہارِ آزادی ء رائے نہیں بلکہ ذہنی پسماندگی اور شر پسندی کا ثبوت ہے ۔ نبی آخر الازماں حضرت محمد مصطفی ﷺ کے گستاخانہ خاکے بار بار شائع کرکے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات سے ایک گھناؤنا کھیل کھیلاجارہاہے۔ حضور پاک ﷺ کے گستاخانہ خاکے دوبارہ شائع کرنے والے فرانس کے شہر پیر س کے ہفتہ روزہ مزاحیہ رسالے ؛؛ چارلی ہیڈو ؛؛ کو متنبع کرتے ہیں کہ ہم غازی علم دین شہید ؒ کے ماننے والے ہیں اور نبی اکرم نورِ مجسم ﷺ کی شان میں گستاخی کسی بھی صور ت برداشت نہیں کریں گے کیونکہ رسول پاک ﷺکی محبت اور حرمت ہمارا ایمان ہے تمام الہامی کتب اور دیگر انبیاء کرام کی عزت و توقیر بھی ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور ہم اپنے ایمان پر آنچ نہیں آنے دیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کے مرکزی مشیر محمد شفیق قادری نے پریس کلب کے باہر ایک احتجاجی مظاہر ے سے خطاب کرتے ہوئے کیا مظاہر ے میں دیگر مرکزی عہدیداران حاجی محمد اویس قادری ، حاجی محمد اصغر قادری ،امیر فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری اور دیگر ذمہ داران و اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جناب محمد شفیق قادری نے مزید کہا کہ اسلام ایک پر امن مذہب ہے اور نبی پاک ﷺ کو خالقِ کائنا ت پرور دگارِ عالم اللہ رب العزت نے تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے ایسی ہستی کے گستاخانہ خاکے شائع کرکے مذاہب کو آپس میں لڑانے کی گہری سازش کی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ مسیحی برادری کے سب سے بڑے پیشوا پوپ فرانس نے بھی اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اگر ا یک اچھا دوست میری ماں کو برا بھلا کہتاہے تو وہ میرے مکّے کے لیے تیا ر ہوجائے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ جریدے کے دفتر پر حملہ میں ہلاک شدگان اور زخمیوں سے اظہارِ ہمدردی کے لیے لاکھوں افراد پر مشتمل امن مارچ کیا گیا جس میں مسلمان رہنماؤں سمیت 40عالمی رہنماشریک ہوئے اور بانہوں میں بانہیں ڈال کر کہہ رہے تھے کہ ہم سب چارلی ہیں ۔ کیا ساری کائنات کے نبی ﷺ کی توہین کرنے اور پوری ملتِ اسلامیہ کے دلی جذبات مجروح کرنے پر کسی کو احتجاجی مارچ کی توفیق ہوئی ؟
اپنے آپ کو مہذب کہنے والوں کے لیے یہ دوہرا معیار ہے کہ سربراہ کی توہین تو جرم ہے لیکن رحمتہ الالعالمین کی شان میں گستاخی کو آزادی صحافت و اظہاررائے کا نام دے کر کھلی چھٹی دے دی گئی ہے ۔ تمام مسلمان سربراہان غیرتِ ایمانی کا ثبوت دیتے ہوئے اس معاملے کو یورپی یونین میں اٹھائیں ۔ہم فرانسیسی حکو مت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس جریدے کو فوری بند کیا جائے اور اس واقعہ میں شامل افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ سرورِ کائنات ﷺکی شان میں گستاخی اور دنیا کا امن تباہ کرنے کی کسی کو جرات نہ ہو۔

جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت فیصل آباد
0300-7960799

ASIpak protest 13 ASIpak protest 12 ASIpak protest 11 ASIpak protest 10 ASIpak protest 9 ASIpak protest 8 ASIpak protest 7 ASIpak protest 6 ASIpak protest 5 ASIpak protest 4 ASIpak protest 3 ASIpak protest 2 ASIpak protest 1 ASIpak protest 15 ASIpak protest 14

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان