الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

انجمن سرفروشان اسلام فیصل آباد کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی کے موقع پرروحانی ٹور

August 14, 2015

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام فیصل آباد کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی کے موقع پر حضرت دا تا گنج بخش ؒ ، حضرت بی بی پاک دامن ؒ اور پیر وارث شاہ ؒ کے دربار شریف پر حاضری کے لیے 2بسوں پر کم و بیش 150افراد پر مشتمل قافلہ روانہ ہو ا ۔ قافلہ 13اگست 2015بروز جمعرات 10:30بجے رات کو آستانہ فیصل آباد سے روانہ ہو ا اور تقریباً 2:00بجے حضور داتا گنج بخش ؒ کے دربار شریف پر پہنچااور وہاں پر محفلِ ذکرِ لطائف اہتمام کیا گیا۔محفلِ پاک کا آغاز حمدِ باری تعالیٰ سے ہوا جس کی سعادت محمد اطہر اقبال قادری نے حاصل کی اس کے بعد مرکزی مشیر محمد شفیق قادری نے اپنے خیالا ت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بر صغیر پاک وہند میں اسلام کی اشاعت انہی بزرگانِ دین کی وجہ سے ہوئی کہ جنہوں نے عوام الناس کو اسلام کی اصل روح یعنی ذکرِ قلب کے بارے میں بتایا اور اللہ رب العزت کے کرم اور اپنی نگاہِ کیمیاسے ان کے دلوں کو اللہ کے ذکر میں مشغول کردیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہرِ لاہور میں اور دربار ہیں لیکن مرشد کریم ارشاد فرماتے ہیں کہ پنجاب میں داتا صاحب ؒ کی مثال ایسے ہی ہے کہ جیسے آسمان پر سورج کہ جب سورج طلوع ہوتاہے تو چاند اور ستاروں کی روشنی ماند پڑجاتی ہے ۔
بعد ازاں محفل پاک میں سرکارِ دوعالم ﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیا گیا جس کی سعادت عبدالعزیز قادری نے حاصل کی حضور غوثِ پاک کی بارگاہ میں منقبت کا نذرانہ منصب علی قادری نے پیش کیا اور مرشد پاک کے حضور قصیدہ کی سعادت عبدالعزیز قادری نے حاصل کی حاجی محمد اویس قادری نے امیرِ حلقہ کے فرائض انجام دیئے اور محمد شفیق قادری نے دعا کی ۔
اس کے بعد قافلہ حضر ت بی بی پاک دامن ؒ کے مزار شریف پر پہنچا اور وہاں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کی سعادت منصب علی قادری نے حاصل کی مولائے کائنات حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم کی بارگاہ میں منقبت کی سعادت عبدالعزیز قادری نے حاصل کی ۔
بعد ازاں صبح 7:00بجے یہ قافلہ حضرت پیر وارث شاہ ؒ کے مزار شریف پر پہنچا وہاں پر سرفروشوں کا جمِ غفیر اکٹھا ہوا شیخوپورہ سیکھم کے ساتھیوں نے پرتپاک استقبال کیا اور لنگر کا اہتمام بھی کیا ۔حضرت پیر وارث شاہ ؒ کے دربار شریف پر محفلِ نعت و ذکر اللہ کا اہتمام کیا گیا جہاں پر حمدِ باری تعالیٰ کی سعادت محمد اطہر اقبال قادری نے حاصل کی اس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کی سعادت منصب علی قادری نے حاصل کی اور اس کے بعد پیر وارث شاہ ؒ کی مشہورِ زمانہ کتاب ہیر وارث شاہ سے چند اقتباس طرز میں پڑھنے کی سعادت عبدالعزیز قادری نے حاصل کی مرشد پاک کا قصیدہ پڑھنے کی سعادت محمد جمیل قادری نے حاصل کی اور امیرِ حلقہ کے فرائض حاجی محمد سلیم قادری نے سر انجام دیئے اور ماسٹر لیاقت علی قادری نے دعا فرمائی ۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان