الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

اگر ہم سرکار کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہیں توانکے حکم پر عمل پیرا ہو ںا ہوگا۔ چوہدری اظہر نواز

November 24, 2011

مرکزی آستانہ عالیہ راولپنڈی گرجا روڈ پر ر اولپنڈی ڈویژن کے زیرِاہتمام سالانہ جشن ولادت مُرشد پاک کی روحانی و وجدانی محفل کا انعقاد کیا گیا۔جس میںساتھیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔محفل کا آغاز بعد از نمازِ عشاء ہوا، جبکہ نقابت فقیر قادری ، عباس قادری ، اسد رقادری نے کی۔جبکہ مُرشدِ پاک کی بارگاہ میں قصیدہ خوانی جبار قادری، ساجد قادری، وارث قادری اور دیگر شُرکاء نے کی۔
محفل میں چوہدری اظہر نواز نے جھنگ سے خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے ساتھیوں کو مُرشد پاک کی سالگرہ کی مبارکباد دی، اور اُن سے کہا کہ آج کا دن ہم سب کے لیے خوشی کا باعث ہے، لیکن اگر ہم سرکار کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہم سب کو چاہیے کہ مُرشد پاک کے حکم پر عمل پیرا ہو ں۔
محفل کی خاص بات ،لاہور کے مشہور قوال عنصر اور ہمنوا نے بہت خوبصورت انداز میں محفل سماء سجائی۔ اُن کے پر کیف کلام پر شرکاء محفل جھوم اٹھے۔
آخر میں آل فیتھ شبیر قاری نے حلقہ ذکر لطائف ترتیب دیا۔ لاہور سے خصوصی شرکت کرنے والے حاجی سعید نے نئے ساتھیوں کو ذکر کااذن دیا اور دُعا فرمائی۔
ہمیشہ کی طرح سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔

IMG-20151123-WA0007 IMG-20151123-WA0008 IMG-20151123-WA0009 IMG-20151123-WA0010IMG-20151123-WA0006 IMG-20151123-WA0005IMG-20151123-WA0014 IMG-20151123-WA0013 IMG-20151123-WA0012 IMG-20151123-WA0011

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان