الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

اہم تنظیمی اجلاس جھنگ

August 2, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان، جھنگ کے زیرِ اہتمام آستانہ پر مورخہ ۳۱ جولائی ۲۰۱۱بروز اتوار ایک اہم تنظیمی اجلاس بسلسلہ جشن و لایت مرشدِ پاک منعقد کیا گیا۔اجلاس کی قیادت امیر جھنگ حق نواز چوہدری نے کی۔اجلاس میں سنیئر عہداران اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلامِ پاک سے ہوا۔بارگاہِ رسالت مآبﷺ میں عقیدت کے پھول جناب فیصل گوہر نے نچھاور فرمائے۔قصیدہ مرشدی کی سعادت جناب شکیل قادری نے حاصل فرمائی۔اجلاس میں جشنِ ولایت مرشدِ پاک کو ضلعی لیول پر شایانِ شان طریقہ سے منانے کا فیصلہ کیا گیاجو ۱۳ اگست ۲۰۱۱بروز ہفتہ بعداز نمازِ عشاء ضلعی آستانہ انجمن سرفروشانِ اسلام محلہ آرائیاں والا میں منعقد کیا جائے گا۔تمام ذاکرین سے التماس ہے کہ وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھیں۔
علاوہ ازیں اجلاس میں امیر جھنگ نے اپنے عہداران اور مشیران میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
جار ی کردہ
شعبہ نشرواشاعت جھنگ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان