الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

اہم تنظیمی اجلاس جھنگ

August 16, 2010

جشن شاہی کے حوالہ سے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی
انجمن سرفروشان اسلام جھنگ کا تنظیمی اجلاس زیر صدارت امیر جھنگ جناب حق نواز چوہدری آستانہ پر منعقد ہوا جس میں عہدیداران اور اراکین نے شرکت کی اجلاس میں جشن شاہی کو شایان شان طریقہ سے منانے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں مرکزی مشیر جنا ب چوہدری اظہر نواز قادری بھی شریک ہوئے اور شرکائے اجلاس کو جشن شاہی کی اہمیت اور دیگر شہروں کے پروگرامز شیڈول سے آگاہ کیا دیگر شہروں کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوے فیصلہ کیا گیا کہ 8رمضان المبارک بروز جمعرات بعد از نماز عشاء آستانہ پر عظیم الشان محفل سماع منعقد کی جائے گی اور سحری کا اہتمام کیا جائے گا علاوہ ازیں جھنگ کے ذاکرین دیگر شہروں کے پرگرامز میں بھی شرکت کریں گے پرگرام انچارج جناب محمد رفیق قادری نے پروگرام کے انتظامات کے لئے کمیٹیاں تشکیل دیں ۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت جھنگ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان