الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

اہم تنظیمی اجلاس رائیونڈ

August 9, 2010

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام رائے ونڈ کے آستانہ پر ایک اہم اجلاس ہواجس کی صدارت امیر رائے ونڈحاجی محمد انوربہزاد قادری نے فرمائی۔اس اجلاس میں تمام ذمہ داران کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ذاکرین کے مفید مشوروں سے آئندہ کا بہترین لائحہ عمل طے کیا گیا ۔ہر شعبہ کے ذمہ دار نے امیر رائے ونڈ اور ذاکرین کو اپنی سابقہ کارکردگی سے آگاہ کیا امیر رائے ونڈ اورتمام ذاکرین نے ہر شعبہ کے ذمہ داران کی سابقہ کارکردگی بہت سراہا۔جس میں خاص طور پر پروگرام کمیٹی اور گیارہویں شریف کمیٹی کے ذمہ داران جناب محمد صادق قادری ،محمد زاہد قادری،مہر محمدفیصل قادری،تربیتی نشست کے ڈاکٹرمحمد فیاض قادری، محمد کاشف قادری ،آستانہ انچارج محمد آصف قادری کی خدمات قابل ذکر ہیں۔رابطہ کمیٹی کو مزید مضبوط اور بہتر کرنے پر زور دیا گیا۔

جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت رائیونڈ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان