الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

اے ایس آئی رائیونڈ کی سرگرمیاں

July 4, 2010

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام رائے ونڈکے زیر اہتمام آستانہ رائے ونڈ پر جشن ولادت حضرت علیؓ نہایت عقیدت و احترام سے منایاگیاجس میں خطاب کرتے ہوئے امیر رائے ونڈ حاجی محمد انور بہزاد نے کہا کہ سورہ رحمٰن میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے کہ جہاں پر دو سمندر ملتے ہیں وہاں یاقوت و مرجان پیدا ہوتے ہیں۔اس سے مراد یہ ہے کہ علم و حکمت کا سمندر حضرت علیؓ اور عبادت و ریاضت کا سمندر حضرت فاطمہ الزاہرہؓ ہیں اور یاقوت و مرجان حضرت امام حسن ؑ اور امام حسین ؑ ہیں۔تلاوت کی سعادت قاری محمد اشرف رضا قادری نے حاصل کی۔نعت رسول مقبول ﷺ محمد کاشف قادری منقبت حضرت علیؓ ڈاکٹر محمد فیاض قادری نے پیش کی۔نقابت کے فرائض محمد آصف قادری نے انجام دئیے ۔محفل کے اختتام پر ذکر قلب کی عظیم دولت سے نوازہ گیا۔

حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ کے دربار اقدس پر خودکش حملوں کے خلاف پرُامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام اور سنی تحریک رائے ونڈ کے زیراہتمام حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ کے دربار اقدس پر ہونے والے خودکش حملوں کی پرزور مزمت کرتے ہوئے پرُامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جس میں انجمن سرفروشان اسلام ،سنی تحریک کے کارکنان اور اولیا ء اللہ سے محبت رکھنے والے لوگوں نے بھر پُور شرکت کی۔جس میں امیر رائے ونڈحاجی محمد انوربہزاد قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء اللہ کے مزارات پر دھماکے کرنے والے ہی دجالی ہیں ان کو پہچاننے کے لیے دلوں میں اسم ذات کا نور اور سینے میں حضور پاک ﷺ کی محبت ہونا ضروری ہے۔ سنی تحریک کے حضرت علامہ مولانا جناب مجاہدعبدالرسول نے بھی خطاب کرتے ہوئے داتا ؒ دربار پرہونے والے دھماکوں کی پُر زور مزمت کی۔تلاوت کی سعادت قاری کرامت علی نقشبندی نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبول ﷺ اور منقبت حضور داتا گنج بخش ؒ جناب محمداصغر قادری اور ملک فضل کریم چشتی نے پیش کی۔

جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت رائیونڈ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان