الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

بھولاہوا سبق

May 14, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان،کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام 14مئی2011 ؁ء کو شاہ فیصل کالونی ، کراچی میں منعقد ہونے والے آل سندھ کنوینشن بعنوان’’بھولاہوا سبق‘‘ کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں۔مذکورہ بالا کنوینشن میں نہ صرف کراچی بلکہ پورے سندھ سے ذاکرین شرکت کرینگے اور اس کنوینشن کے لئے ذاکرین میں بہت جوش و جذبہ پایاجارہاہے۔اس موقع پر تمام انتظامی معاملات کو دیکھنے اور پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے مرکز نے سید مسعودعلی جعفری، محمدعظیم دانشؔ ، سید نور حسین شاہ اور مدثرریاض کو خصوصی طور پر اس سلسلے میں اہم اقدامات کرنے کی ہدایات دی ہیں تاکہ اس کنوینشن میں زیادہ سے زیادہ ذاکرین کی شرکت کو یقینی بنایا جاسکے۔اس کے علاوہ اندرون سندھ جناب اعجاز میمن صاحب کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ اندرون سندھ کے ساتھیوں کی شرکت کو یقینی بنائیں۔واضح رہے کہ آل سندھ کنوینشن کا پروگرام المرکزِ روحانی شاہ فیصل کالونی ، کراچی کے آستانے پر کیا جارہاہے جس میں قبلہ محترمہ امینہ گوھر شاہی و صاحبزادگان کی شرکت بھی متوقع ہے۔
جاری کردہ
شعبہ ء نشرواشاعت کراچی ڈویژن

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان