الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments
تعارف

اِس دور ابلا میں جبکہ نوجوان طبقہ دین سے ناآ شنا ہو گیا ہے۔اور پھر ستم ظریفی یہ کہ روحانیت کا منکر،علماء کا دشمن،اور پیروں فقیروں سے بدظن ہوتا چلا گیا۔یہ قصور ان نوجوانوں کا ہی نہ تھا۔بلکہ ان کو نہ ہی اکثر علماء میں وہ عمل مل سکااور نہ ہی پیروں فقیروں میں وہ روشنی نظر آئی۔جن کے قصے کرامتیں یہ کتابوں میں پڑھتے تھے،اس پر متضاد یہ کہ چند ظاہر بین علماء اور خالی مشائخ نے بھی ان کی کرامتوں کوبے بنیاد اور نا ممکن کہہ دیا۔ لیکن حقیقت اس کے بر عکس ہے۔ہر وقت اور ہر دور میں تین سو ساٹھ (360) اولیاء اللہ نہ صر ف دنیا میں موجودرہتے ہیں،بلکہ خدمت انسانی کے لیے ہمہ تن مصروف رہتے ہیں،جن کی وجہ سے دنیا قائم اور پر رونق ہے۔یہ صرف ہماری نظر کا قصور ہے۔ اب بھی ہزاروں بندگان خداروحانیت میں موجود ہیں،اور ان میں کافی روشن ضمیر بھی ہیں،لیکن وہ نسخہ عام دوکانوں میں نہیں ملتا،اس بھری دنیا میں اب بھی ذاکر قلبی،ذاکر روحی،ذاکر سلطانی،ذاکر قربانی،ہمارے ساتھ روز مرہ کے کاموں میں مگن ہیں،لیکن ہمیں کچھ خبر نہیں۔ انہی چیزوں کی شناخت اور اس نسخہ کو عام کرنے کے لیے ہم نے یہ سلسلہ تبلیغی و روحانی شروع کیاہے۔ اللہ تعالیٰ ہماری مدد و اعانت فرمائے،اور ہماری اس سعی کو قبول فرمائے۔

انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان