الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

تقریبِ تقسیمِ اسناد پیر محل

July 14, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان، پیر محل کے زیر اہتمام ایک پر وقار تقریب تقسیم اسناد حسنِ کاردگی منعقد کی گئی جس میں چیئر مین سپریم کونسل ا نجمن سرفروشان اسلامجناب حاجی اویس صاحب (فیصل آباد) حاجی محمد اصغر علی صاحب (فیصل آباد) غلام مرتضےٰ صاحب (ٹوبہ ٹیک سنگھ) نے خصوصی شرکت کی۔حاجی اویس صاحب (چیئر مین سپریم کونسل )نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں مرشد کریم نے آپس میں اتحاد ،پیار اور بھائی چارے سے رہنا سکھایا ہے، سرکار گوہر شاہی کی تعلیمات کی روشنی میں ہم اپنے آپ کو سنوارنے کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو بھی اللہ کے ذکر کے ذریعے سنورنے کا درس دیتے ہیں اور آج الحمد للہ ایک دو نہیں بلکہ پاکستان اور پاکستان کے باہر بے شمار ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے سرکار گوہر شاہی کے اس آفاقی پیغام کو سراہتے ہوئے اپنی زندگیوں کو اس کام کے لئے وقف کر دیا ہے کہ ہم اپنی اصلاح کے ساتھ ساتھ دوسرے بھائیوں کی اصلاح کی بھی کوشش کریں گے۔ آج اس وجہ سے کافی سارے لوگ اللہ اور اس کے پیارے حبیب ﷺ کی بارگاہ میں پہنچنے کے قابل ہوگئے ہیں ۔ ہمارا کوئی بھی طریقہ اللہ اور اس کے حبیب ﷺ کی شریعت سے باہر نہیں ہے۔ ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم کسی پر اعتراض کرنے کی بجائے اسے اللہ کے ذکر کی دعوت دیں اگر اللہ نے چاہا تو اس کا خوابیدہ قلب بھی اللہ کے ذکر سے گویا ہوجائے گا۔ آخر میں اپنے دست مبارک سے انجمن سرفروشان اسلام کے کارکنان جناب ڈاکٹر محمد وصی صاحب (سرپرست ) جناب اختر محمود قادری صاحب (امیر) جناب محمد عامر شہزاد صاحب،جناب حامد علی صاحب،جناب حاجی لیاقت علی صاحب،جناب صوفی محمد اقبال صاحب کمالیہ،جناب محمد رفیق صاحب،جناب کاشف لطیف صاحب، جناب محمد شاہد قادری صاحب، جناب محمد حسن صاحب کمالیہ میں اسنادِ حسن کارکردگی تقسیم فرمائیں اور دعا پر تقریب کا اختتام ہوا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت پیر محل

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان