الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

تقریب پرچم کشائی فیصل آباد

January 3, 2014

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان،فیصل آباد کے زیرِ اہتمام آستانہ عالیہ پر 03جنوری2014 ؁ء بروز جمعۃ المبارک یکم ربیع الاول شریف کودرود شریف کی محفل کے بعد آقائے نامدار،حبیبِ کردگار،حضور پر نور ،شافع یوم النشور ﷺکے جشنِ ولادتِ باسعادت کے سلسلہ میں سالانہ تقریبِ پرچم کشائی نہایت تزک و احتشام سے منعقد کی گئی۔نقابت کے فرائض محمد افضال قادری نے سر انجام دئیے۔انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے فرمایاکہ حضور علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی خوشی مناناہمیشہ سے اہلِ ایمان کا وطیر ہ رہاہے اور مُرشدِ برحق کی کامل نسبت کی بدولت سرفروشوں کو یہ سعادت حاصل رہی ہے کہ وہ ہر موقع پر آقائے نامدار ﷺ کی خوشی کو ہمیشہ مقدم رکھتے ہیں اور اُن کی بارگاہِ بے کس پناہ میں اپنی عقیدت و محبت کے نذرانے پیش کرتے رہتے ہیں ۔تقریب کا باقائدہ آغاز ننھے منھے ثناء خواں رامش برادران نے اپنی مخصوص آواز میں بارگاہِ رسالتِ مآب ﷺ میں گُلہائے عقیدت و محبت کے نذرانے پیش کر کے کیا ۔بعد ازاں فیصل آباد کے مشہورو معروف ثناء خواں و قصیدہ خواں جناب عبدالعزیز قادری نے اپنی مدھ بھری آواز میں مُرشدِ برحق حضرت سیّدنا ریاض احمد گو ھر شاھی مد ظلہ العالی کی بارگاہِ اقدس میں قصیدہ کا نذرانہ پیش کیا ۔اسکے بعدامیرفیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری، ممبر مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اویس قرنی ،سینئر رہنما محمد شفیق قادری،حاجی محمد اصغر قادری سمیت دیگر شرکاء نے مل کر پرچم کشائی کی سعادت حاصل کی ۔اس دوران فضاسرکار کی آمد ،مرحبا ،دلدار کی آمدا ر،مرحبا کی صداؤں سے گونجتی رہی۔اس خصوصی تقریب میں ذاکرین کی کثیر تعدا د نے شرکت فرمائی۔محمد شفیق قادری نے آخر میں خصوصی دعا فرمائی ۔تمام شرکاء محفل میں بعد میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

DSCN3060 DSCN3062 DSCN3066 DSCN3071 DSCN3077 DSCN3079 DSCN3082 DSCN3087

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان