الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

تقریب پرچم کشائی فیصل آباد

January 26, 2012

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشا ن اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان،فیصل آبا دکے زیر اہتمام آستانہ پر سالانہ تقریبِ پرچم کشائی بسلسلہ جشنِ آمدِ مصطفٰے ﷺنہایت تزک و احتشام سے منعقد کی گئی جس میں بارگاہِ رب العزت میں حمدباری تعالیٰ محمد عمران قادری ،نعت رسولِ مقبول ﷺمحمد عابد قادری آف سمندری ،منقبتِ غوث الوراء محمد جمیل قادری اور مرشدِ پاک کی بارگاہِ اقدس میں قصیدہ کی سعادت حاجی محمد اصغر قادری نے حاصل کی اسکے بعدامیر فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری ،رُکن مرکزی مجلس شورٰی محمد شفیق قادری ،حاجی محمد اویس قادری ،محمد اصغر قادری ،مرکزی کیبنٹ فیصل آباد کے علاوہ ذاکرین کی کثیر تعداد نے مل کر پرچم کشائی کی۔بعد میں دُعائے خیرو برکت محمد شفیق قادری نے کروائی۔ تقریب میں کثیر تعدادمیں ذاکرین نے شرکت کی ۔بعد میں سب حاضرین میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان