الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

توہین آمیز خاکوں کی پرزور مذمت

May 21, 2010

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام ( رجسٹرڈ) پاکستان کے مرکزی آستانہ کوٹری شریف میں ایک ہنگامہ اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی کابینہ ،سپریم کونسل اور ملک بھر کے علاقائی امیران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی امیر وصی محمد قریشی نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺ کو پامال کرنے کی ناپاک جسارت کرکے مغربی دنیا کے ناعاقبت اندیش لوگ امت مسلمہ کے صبر کا امتحان لینا چاہتے ہیں اور ایسی گھٹیا حرکات کر کے پہلے سے جاری جنگوں کی شدت میں اضافہ کا باعث بنیں گے۔ہم نا صرف نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس کو اپنی زندگیوں کا سرمایہ سمجھتے ہیں بلکہ تمام انبیاء کرام کی عزت و توقیر کی حفاظت کے لیے جان کی بازی بھی لگانے کو تیار ہیں۔ ایک طرف تو مغربی اقوام تمام امت مسلمہ کے ساتھ خوشگوار تعلقات قائم کرنے کی خواہاں ہیں اور دوسری جانب وقتاً فوقتاً حرمت رسول ﷺ کو پامال کرنے کی کوششیں کی جاتی ہیں۔
نائب عالمی امیر مولانا سعید احمد قادری نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اس سارے عمل کے پیچھے یہودی ایجنسیاں اور ایک مخصوص لابی کام کر رہی ہے اور گزشتہ چند سالوں سے ایسے واقعات تسلسل کے ساتھ ہورہے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے اقوام مغرب پر عذاب بھی لائے جارہے ہیں لیکن اسکے باوجود وہ ایسی گمراہ کن حرکات سے اجتناب نہیں کررہے ۔ حالیہ آئس لینڈ کے آتش فشاں کا پھٹنا اور سارے یورپ میں اسکی راکھ کا پھیل جانا بھی عذاب ہی کی ایک شکل ہے ۔اسکے ساتھ ساتھ ہماری امت مسلمہ کو بھی چاہیے کہ کسی ایک نقطے پر جمع ہواور ایک ایسا اتحاد قائم کرلے کہ آئندہ سے کسی بھی شخص یا ادارے کو ایسی گھناؤنی حرکت کرنے سے پہلے سوچنا پڑے۔ لیکن جب تک امت مسلمہ یک جا نہیں ہوتی تو ایسے افراد یا اقوام کو انکے ناپاک عزائم کی سزا نہیں دی جا سکتی۔
اجلاس میں مرکزی امیر وصی محمد قریشی، نائب عالمی امیر مولانا سعید احمد قادری،نائب چیرمین سپریم کونسل حاجی محمد اویس قادری، صاحبزادہ مرشد کریم طلعت محمود،چوہدری اظہر نواز،عبدالرزاق گوہر آرگنائزرصوبہ پنجاب اور دیگر نے شرکت فرمائی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ حرمت رسول ﷺ اور تمام انبیا ء کرام کی شان میں گستاخی کرنیوالوں کی ان حرکات کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان