الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

جشنِ ولادت حضرت امامِ حسین

June 2, 2014

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان،فیصل آبادکے زیرِ اہتمام آستانہ عالیہ پر جشنِ ولادت حضرت امامِ حسین ؑ کے سلسلہ میں خصوصی محفلِ نعت وذکر اللہ کا انعقاد کیا گیاجس میں نقابت کے فرائض عبدالعزیز قادری نے سرانجام دئیے۔بارگاہِ رسالتِ مآب ﷺمیں عقیدت و محبت کے نذرانے محمد جمیل قادری ا ور محمد رفیق قادری نے پیش فرمائے۔جناب عبدالمنان قادری اور عبدالعزیز قادری نے اپنے اپنے مخصوص انداز میں بارگاہِ غو ث الوراءؓ اور بارگاہِ امامِ حسین ؑ میں نذرانہء عقیدت و محبت پیش فرمایاجبکہ مرشد پاک حضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی کی بارگاہِ اقدس میں قصیدہ کی سعادت شبیر احمد ہیرا نے حاصل کی۔جناب نصیر احمد قادری نے حلقہء ذکرِ الٰہی کو ترتیب دیااور محمد ےٰسین قادری نے مرحومین کے ایصالِ ثواب اور بیماروں کی شفا یابی کے لئے خصو صی دعافرمائی۔اختتامِ محفل پر لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔
جناب عبدالعزیز قادری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ آج ہم اُس عظیم ہستی کا جشنِ ولادتِ بسعادت منا رہے ہیں کہ جن کی والدہ محترمہ خاتونِ جنت ؑ ،جنتی عورتوں کی سردار،مخدومہء کونین اور سیدۃ النساء حضرت فاطمتہ الزہراسلام اللہ علیہاہیں۔جن کے بابامولا علی مشکل کشاءؓ،شیرِ خدا. حیدرِکراراور ابوتراب ؑ ہیں اور جن کے ناناوالیء کونین حضرت محمدِ مصطفی ﷺہیں کہ جن کی خاطر اللہ تبارک وتعالیٰ نے یہ ساری کائنات تخلیق فرمائی۔جن کی تربیت ایسی عظیم اور برگزیدہ ہستیوں سے سرانجام پائی ہووہ یقینادنیا اور آخرت میں رہبری اور رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں اہلِ بیت کی محبت عطاء فرما اور اُن کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اپنی دنیا اور آخرت سنوارنے کی توفیق عطاء فرمااوراُن کو ہم سے راضی فرما۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان