الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

جشن آزادی ریلی فیصل آباد

August 14, 2012

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام فیصل آباد کے زیر اہتمام ملک خدا د اد کے 65ویں جشن آزادی کے موقع پر 14اگست بروز منگل کو ایک عظیم الشان موٹر سائیکل جشن آزادی ریلی نکالی گئی جس میں فیصل آباد کے اراکین و ذاکرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی کا آغاز آستانہ سے ہوا اور ضلع کونسل ، پریس کلب پہنچ کر پروگرام کمیٹی کے انچا رج محمد افضال قادری نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اباؤ اجداد نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اس ملک کو پاکستان کو آزاد کروایا اوراس پاکستان کا معرضِ وجود میں آنا صرف اس لیے تھا کہ اسے ایک ایسے مقصد کی تکمیل کے لیے حاصل کیا جائے جس کا آغاز لا الہ الااللہ سے ہوا اور وہ دن دور نہیں ہے کہ جب اس ملک پاکستان میں ایک درویش کی حکومت ہوگی ۔ہمارے مرشد کریم حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی فرماتے ہیں کہ عنقریب اس ملک پاکستان میں ایک درویش کی حکومت ہوگی بکری اور شیر ایک ہی جگہ پر پانی پئیں گے ،سکون ہو گا ، امن ہوگا اور ہر کوئی خوشحال ہوگا اور ایک صوفی بزرگ حضرت پیر برکت علی لدھیانوی ؒ فرماتے ہیں کہ وہ وقت دور نہیں جب اقوامِ عالم کے فیصلے پاکستا ن کی ہاں اور ناں میں ہوا کریں گے۔اس کے بعد ریلی اپنے مخصوص مقاما ت سے ہوتی ہوئی چوک گھنٹہ گھرپہنچی اور پھر وہاں سے امیں پور بازار ، امام بارگاہ چوک ، دھوبی گھاٹ ، جھنگ بازارسے ہوتی ہوئی آستانہ پر اختتام پذیر ہوئی جہاں پر دعائے خیر کے بعد تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا اور تمام اراکین و ذاکرین کو ریلی کی بھرپور کامیابی پر امیر فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے مبارک باد دی ۔

جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت فیصل آباد


Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان