الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

جشن آزادی کے سلسلہ میں حضرت بابا نور شاہ ولی ؒ کے دربار شریف پر محفل

August 14, 2013

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان، فیصل آبا دکے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں حضرت بابا نور شاہ ولی ؒ کے دربار شریف پر محفلِ نعت و ذکر اللہ منعقد کی گئی جس میں رکن مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اویس قادری، غلام فریدقادری ،حاجی محمد سلیم قادر ی، محمد شفیق قادری ،محمد صدیق ڈان اور عبدالعزیز قادری نے خصو صی شرکت کی ۔محفل پاک کا باقاعدہ آغاز حمد باری تعالیٰ سے کیا گیا جس کی سعادت عبدالعزیز قادری نے حاصل کی اس کے بعد نعت رسولِ مقبول ؐ جناب میاں عبدالمنان قادری، غلام فرید قادری اور عبدالعزیزقادری نے پیش کی۔ بعد ازاں محمد شفیق قادری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم آج ملکِ خداد پاکستان کے 67ویں جشنِ آزادی کے موقع پر اللہ رب العز ت کے ایک بلند پایہ اور بلند مرتبہ ولی کامل حضرت بابا نور شاہ ولی ؒ کے مزارِ اقدس پر حاضری کے لیے آئے ہیں اور یہ ملک پاکستان جو کہ اللہ تعالیٰ کی ایک خاص نعمت ہے اس کی عظمت کو سمجھنے اور اس کے حصول کے مقصد کو ایک بار پھر سے یاد کرکے یہ عزمِ صمیم کرنا چاہتے ہیں کہ اے اللہ جس نیک مقصد کے لیے تُونے ہمیں یہ ملک عطا کیا ہے اس کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرما ۔انہوں نے مزید کہا کہ جنابِ رسالت مآبﷺ فرماتے ہیں کہ مجھے مشرق(پاک و ہند) سے ٹھنڈی ہوائیں آتی ہیں ،خانہ کعبہ میں نصب حجرِ اسود کا رُخ پاکستان کی طرف ہے اور پھر اللہ کے ولی حضرت ابوانیس صوفی برکت علی لدھیانوی ؒ فرماتے ہیں کہ ’’وہ دن دور نہیں جب اقوامِ عالم کے فیصلے پاکستان کی ہاں اور ناں میں ہواکریں گے‘‘واصف علی واصف لکھتے ہیں کہ’’ پاکستان نور ہے اور نور کو زوال نہیں ہے بہتر وقت آنے والاہے ‘‘۔بانی و سرپرستِ اعلیٰ عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام حضرت سیّد نا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی ارشاد فرماتے ہیں کہ ’’ عنقریب پاکستان میں ایک درویش کی حکومت ہوگی شیر اور بکر ی ایک جگہ پر پانی پئیں گے ،سکو ن ہوگا ، امن ہوگا ، انصاف ہوگا اور ہر کوئی خوشحال ہوگا‘‘۔ان باتوں سے ظاہر ہوتاہے کہ پاکستان کسی خاص مقصد کے لیے معرضِ وجو د میں آیا ہے اور ہم عہد کرتے ہیں کہ کل بھی اس کی بنیادوں میں ہمارے اباؤ اجداد کا خون تھا اور آج بھی اگر ملک پاکستان کو ہمارے خون کی ضرورت پڑی تو ہم اس کی عظمت و رفعت کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کردیں گے لیکن پاکستان کی سا لمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ۔
بعد ازاں محفل پاک میں حلقہ ذکر ترتیب دیا گیا اور درودو سلام کے بعد پاکستان کی سا لمیت ، عروج اور ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور شرکائے محفل میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان