الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

جشن امام حسینؑ

June 24, 2012

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ) فیصل آباد کے زیرِ اہتما م آستانہ پر حضرت امام حسین ؑ کے جشنِ ولادت با سعادت کے سلسلہ میں خصوصی محفلِ پاک کا انعقاد کیا گیا جسمیں نقابت کے فرائض محمد افضال قادری نے سرانجام دئیے۔ہدیہء حمد کی سعادت محمد جمیل قادری نے حاصل کی۔اسکے حضور ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں نعت کا نذرانہ شیخ عظمت نے پیش کیا ۔منقبتِ امام حسینؑ اطہر اقبال قادر ی اورشیخ عظمت نے پیش کی۔بارگاہِ غوث الوراءؓ میں ہدیہ ء منقبت بشیر احمد قادری نے پیش کیا ۔بعد ازاں قبلہ مُرشدِ برحق کے حضور نذرانہء قصیدہ محمد رفیق قادری نے پیش کیا ۔حلقہء ذکر ماسٹر محمد اسلم قادری اور دُعائے خیر ماسٹر انوارالحق نے کروائی۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان