الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

جشن شاہی جھنگ

August 13, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان،جھنگ کے زیرِ اہتمام آستانہ چنیوٹ موڑ پربروز جمعرات محفل حمدو نعت بسلسلہ جشنِ ولایت مرشدِ پاک حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ العالی عقیدت و احترام سیمنعقد کی گئی۔محفلِ پاک بعداز نمازِ عصر جامع مسجد چنیوٹ موڑ میں شروع ہوئی۔محفلِ پاک کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے کیا گیا۔نقابت کے فرائض جناب سجادحسین قادری نے سر انجام دئیے۔ننھے ثناء خواں جناب حسنین نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں نعت کے نذرانے پیش کئے۔منقبتِ غوثیہ،منقبتِ مولا علی اور قصیدہ مرشدی پڑھنے کی سعادت جناب شکیل احمد قادری نے حاصل فرمائی۔حاضرینِ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے جناب شہباز احمد قادری نے جشن ولایت منانے کے بارے میں بتایا اور سرکار کا مشن لوگوں کو بتایا اور دعوتِ ذکر دی۔محفلِ پاک میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔افطاری کے بعد نمازِ مغرب با جماعت ادا کی گئی اور دُعا کے بعد شرکاء محفل میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت جھنگ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان