الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

جشن عید میلاد النبیﷺ اور گیارہویں شریف رحیم یار خان

February 12, 2012

آستانہ عالیہ انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان، رحیم یار خان میں جشن عید میلاد النبیﷺ اور گیارہویں کی عظیم الشان محفلِ نعت و ذکر اللہ کا اہتمام کیا گیاجس میں پنجاب کے آرگنائزر جناب محترم عبدالرزاق گو ھر صاحب نے خصوصی طور پر شرکت فرمائی ۔ محفل کا آغاز حمد باری تعالیٰ سے ہوا جسکی سعادت حاجی مشتاق احمد صاحب نے حاصل کی۔نقابت کے فرائض اعجاز حسین قادری نے سر انجام دئیے۔حمد کے بعد بحضورِ سرور کونینﷺ ہدیہ گل عقیدت کا پر کیف سلسلہ شروع ہو ا جس میں رحیم یار خان کے جن مشہور نعت خوانوں نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کرنے کی سعادتیں حاصل کیں ان میں امجد حسین قادری،اشتیاق قادری،جاوید حسین قادری اور امین گڑھ سے شہزا د حسین عطاری کے نام نمایاں ہیں۔جناب عبدالرزاق گوھرصاحب نے خصوصی خطاب میں سرکار شاہ صاحب حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی کی تعلیمات بیان کرتے ہوئے تمام امت مسلمہ کو عشقِ مصطفیٰ ﷺ اور ذکر الٰہی کا پیغامِ عظیم دیا۔انہوں نے مزید فرمایاکہ یہ پیغام ہمارے لیے واضع دلیل ہے کہ محروم کر دیا جاتا ہے راہِ فقر سے وہ شخص جس کا دل محبت رسول ﷺ سے خالی ہواورعشقِ مصطفیٰﷺ ہی راہ فقر میں کامیابی کی ضمانت ہے۔محفل میں کثیر تعداد میں سرفروش ذاکرین و اراکینِ انجمن نے شرکت کی۔آخر میں حلقہ ذکر کا اہتمام کیاگیا جس کے فرائض امیرِ رحیم یار خان جمیل حسین قادری نے سرانجام دئیے۔مناجات اور دعا کی سعادت شفیق حسین قادری نے حاصل کی۔محفل کا اختتام درودو سلام پر ہوا اور حاضرین محفل میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت رحیم یار خان

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان