الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

جشن قلندر پاک ؒ فیصل آباد

July 15, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان، فیصل آباد کے زیر اہتمام آستانہ پر جشنِ قلندر پاک کی عظیم الشان محفل پا ک کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تلاوتِ کلام پاک کی سعادت قاری طارق محمود قادری نے حاصل کی اور حمدباری تعالیٰ محمد اطہر اقبال قادری نے پیش کی ۔بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ عقیدت جان شیر،نعیم فیصل ،عبدالمنان قادری ،اویس قادری ،محمد یاسراور فیصل آباد کے مشہور و معروف ثناخواں جناب محمد اکرم حسان قادری اپنے مخصوص انداز میں نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں پیش کیا۔
محفل پاک میں نقابت کے فرائض عبدالعزیز قادری نے سرانجام دیئے اور سابق مرکزی مشیر جناب محمد شفیق قادری نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ حضرت لعل شہباز قلندر ؒ وہ عظیم ہستی ہیں کہ جنہوں نے سیہون شریف کی دھرتی پر جب قدم رکھا تو آپ کے قدموں کی برکت سے وہاں کے لوگ جو زیادہ تر ہندو مذہب کے پیر و کا ر تھے ان کی زندگیوں میں ایسی روحانی تبدیلی رونما ہوئی کہ انہوں نے اپنے آباؤ اجد ادکے مذہب کو چھوڑ کر اپنے ہاتھ پر بیعت کی اور اسلام کی لازوال دولت سے مشرف ہوئے ۔انہوں نے مزید اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ آپؒ وہ درویشِ کامل ہیں کہ آپ نے ایسے طریقہ سے لوگوں کواللہ کی واحدنیت کا درس دیا کہ لوگ جوق در جوق آپ کے معتقد ہونے لگے اگرچہ بہت سی رکاوٹیں آپ کے سامنے کھڑی کی گئیں مگر آپ نے اللہ رب العزت کی محبت کا پیغام اس طرح دیا کہ آپ کے دشمن بھی آپ کی کرامات دیکھ کر متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے جبکہ آپ خود فرماتے ہیں کہ میں کون ہوں
حیدریم قلندرم مستم، بندہء مرتضیٰ علی ہستم
پیشوائے تمام رندانم ، کہ سگِ کوئے شیر یزدانم
کہ آپ خود فرماتے ہیں کہ میں تو علی ؑ کا غلام ہوں اور جو کچھ مجھے ملاہے وہ علی ؑ کے در سے ملاہے ۔
محفل پاک میں چئیر مین سپریم کونسل حاجی محمد اویس قادری ،حاجی محمد اصغر قادری ممبر سپریم کونسل ،حاجی محمد سلیم قادری امیر فیصل آباداور سابق سٹی ناظم ممتاز علی چیمہ نے خصوصی طور پر شرکت کی اور جناب ممتا ز علی چیمہ نے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہ وہ لوگ خوش نصیب ہیں جو اللہ کے ذکر میں اپنے دلوں کو لگا تے ہیں اور اس کے محبو ب ؐ اور اُن کی آل ؑ کے ساتھ اپنے وابستگی کو پختہ کر کے ان کے نام کی محافل کا انعقاد کرتے ہیں ۔
محفل میں منقبتِ غوثیہ کی سعادت منصب علی قادر ی ،قلندر پاک کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت محمد اکرم حسان اور مرشدکریم کی بارگاہ میں قصیدہ کی سعادت عبدالعزیز قادری نے حاصل کی امیر حلقہ کے فرائض محمد سلیم طاہر نے ادا کئے اور درود سلام کے بعد دعا حاجی محمد اویس قادری نے کی اور آخر میں لنگر تقسیم کیاگیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان