الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

جشن معراج النبیﷺ فیصل آباد

July 3, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان ،فیصل آباد کے زیر اہتمام آستانہ پر29 جون بروز بدھ جشن معراج النبیﷺ کے سلسلہ میں شب بیداری کا پروگرام منعقد کیا گیا۔جس میں حمدباری تعالیٰ کی سعادت نثار بٹ صاحب نے حاصل کی۔نعتِ رسولِ مقبولﷺ کی سعادت عبد المنان قادری،محمد صابر قادری اور دو ننھے منے ثناء خوان طلحہ سعید اور عثمان سعیدنے حاصل کی۔منقبتِ غوثیہ قاری طارق محمود قادری نے پیش کی۔بارگاہِ مرشدی میں قصیدہ کی سعادت عبدالمنان قادر ی نے حاصِل کی۔
محمد افضال قادری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضورﷺ نے بنفسِ نفیس اللہ تعالیٰ کا دیدار کیا اوراللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عاجزی کا تحفہ پیش کیااوراللہ تعالیٰ کی طرف سے آپﷺ کو نمازوں کا تحفہ عطاکیا گیا تاکہ آپﷺ کی امت بھی اللہ تبارک وتعالیٰ کا دیدار کر سکے اور یقیناًرب کے دیدار تک وہی لوگ پہنچے جنہوں نے اپنے دِلو ں میں اللہ کے ذکر کو بسالیااور آج انجمن سرفروشانِ اسلام بھی آپکو دِلو ں کی بیداری کا پیغام دے رہی ہے۔محفلِ پاک میں حلقہء ذکر حاجی اصغر قادری نے ترتیب دیا اورملک و قوم کی بہتری کیلئے دعائے خیر وحید انور قادری نے کی۔
بعد ازمحفل سحری کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان