الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

جشن ولادتِ مرشد پاک (ٹوبہ ٹیک سنگھ)

November 20, 2010

انجمن سر فروشان اسلام ٹوبہ کے زیر اہتمام مرکزی دفتر انجمن ہذا پر خصوصی محفل پاک بسلسلہ جشن ولادت مرشد پاک منعقد کی گئی جسکی صدارت چوہدری نصیب اللہ عامر آف کالا پہاڑ نے کی اورمحفل سے خطاب کرتے ہوئے جناب امیر ٹوبہ ذوالفقار علی زلفی شاہی نے کہا کہ مرشد کی محبت وہ دولت ہے جو مرید کے لیے دنیاوآخرت میں نجات کا ذریعہ ہے اورمرشدِ پاک کی ذات وہ ذات ہے جس نے بھٹکے ہوئے نوجوانوں کو اس راستے پر چلا دیا جس کی منزل رب کی ذات ہے اور ہم شکر گزار ہیں رب تعالیٰ کے جس نے ہمیں مرشدِ پاک جیسی عظیم ہستی عطاء کی۔
محفل میں چک نمبر520اور کالا پہاڑ کے ساتھیوں نے بھی بھرپور شرکت کی اور محفل میں نقابت کے فرائض اختر قادری، امین گوہر نے انجام دیے اور محفل میں ثناء خوانی اور قصائد طاہر قادری ،محمود قادری، ڈاکٹر جاوید ، جمیل گوہر نے اپنے مخصوص انداز سے ذاکرین کے دلوں کو گرمایا۔محفل کے آخر میں کیک کاٹنے کی رسم ادا کی گئی اور لنگر غوثیت تقسیم کیا گیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت ٹوبہ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather

انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان