الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

جشن ولادتِ مرشد پاک (کالاپہاڑ)

December 6, 2010

انجمن سر فروشان اسلام ٹوبہ کے زیر اہتمام مرکزی دفتر انجمن ہذا کالاپہاڑپر خصوصی محفل پاک بسلسلہ جشن ولادت مرشد پاک منعقد کی گئی جسکی صدارت چوہدری نصیب اللہ عامر آف کالا پہاڑ نے کی اورمحفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرشد کی محبت وہ دولت ہے جو مرید کے لیے دنیاوآخرت میں نجات کا ذریعہ ہے اورمرشدِ پاک کی ذات وہ ذات ہے جس نے بھٹکے ہوئے نوجوانوں کو اس راستے پر چلا دیا جن کی منزل رب کی ذات ہے اور ہم شکر گزار ہیں رب تعالیٰ کے جس نے ہمیں مرشدِ پاک جیسی ہستی عطاء کی۔
محفل میں چک نمبر 520اور ٹوبہ کے ساتھیوں نے بھی بھرپور شرکت کی ا ور محفل میں ثناء خوانی اور قصائد طاہر قادری ،محمود قادری، ڈاکٹر جاوید ، جمیل گوہر نے اپنے مخصوص انداز سیذاکرین کے دلوں کو گرمایا۔محفل کے آخر میں کیک کاٹنے کی رسم ادا کی گئی اور لنگر غوثیت تقسیم کیا گیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشر واشاعت ٹوبہ ٹیک سنگھ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان