الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

جشن ولادت امام حسینؓ

July 17, 2010

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام فیصل آبادکے زیر اہتمام آستانہ پر نواسہء رسول جناب حضرت امام حسینؓ کے یومِ ولادت کے سلسلہ میں محفل پاک منعقد کی گئی جس کا آغاز حمدِ باری تعالیٰ سے ہو اجس کی سعادت محمد اطہر اقبال نے حاصل کی ۔نعتِ رسول مقبول ﷺ بشیر احمد قادری نے پیش کی امام عالی مقامؓ کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ قصیدہ عبدالمنان قادری اور پیر و مرشد کی بارگاہ میں ہدیہ قصیدہ کی سعادت عبدالعزیز قادری نے پیش کیا۔
بعد ازاں عبدالعزیز قادری نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ امام عالی مقامؓ وہ ہستی ہیں جنہوں نے اپنے گھر بار کو اللہ رب العزت کی راہ میں قربان کرکے یہ بتا دیاکہ دین اسلام کی سربلندی کے لیے اگر باطل قوتوں سے ٹکرانا پڑ جائے تو خوف زدہ نہیں ہونا بلکہ اپنے ایمان کی حفاظت کرتے ہوئے کفر و باطل کی تیز آندھیوں میں بھی کلمہ ء حق کو بلندکرتے رہنا اور تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ اگر آپؓ نے میدانِ کربلا میں یہ عظیم قربانی نہ دی ہوتی تو آج دین اسلام ہمیں اپنی اصل حالت میں نہ ملتا۔

             بیدم یہی تو پانچ ہیں مقصودِ کائنات                      خیرالنساؓ ،حسینؓ و حسنؓ ،مصطفی ؐ ،علیؓ

بعد ازاں محفل پاک میں حضرت امام حسینؓ کے یومِ ولادت کی خوشی میں کیک کاٹا گیا جس کی سعادت حاجی محمد اویس قادری ،حاجی محمد اصغر قادر ی،حاجی محمد سلیم قادری اورمحمد شفیق قادری نے حاصل کی ۔

جاری کردہ
عبدالعزیز قادری
فیصل آباد


 

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان