الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

جشن ولادت اہل بیت فیصل آباد

June 18, 2013

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) فیصل آباد کے زیر اہتما م آستانہ فیصل آباد پریکم،تین ،چاراور سات شعبان المعظم کو حضرت بی بی زینب(سلام اللہ علیہا)،حضرت امامِ حسین علیہ السلام ، حضرت غازی عباسؓ اور حضرت امام حسن ؑ کے بیٹے حضرت شہزادہ قاسمؓ کے جشنِ ولادت بہ سعادت کے سلسلہ میں خصوصی محافل کا اہتما م کیا گیا جس میں نقابت کے فرائض اطہر اقبال قادری نے سرانجام دئیے۔ان محافل میں ہدیہء حمد و نعت و مناقب درِشان غوث الوراء ودرشانِ اہلِ بیت و پنجتن پاک ومرشدِ پاک حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی باالترتیب محمد حسن قادری ،محمد نفیس قادری ،منصب علی قادری،محمد رفیق قادری،عابد علی گوھر،نعیم فیصل، محمد رضوان قادری،محمد نثار قادری،شبیر احمد ہیرا،عبدالعزیز قادری اور عبدالمنان قادری نے پیش کئے۔اطہر اقبال قادری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا پنجتن پاک اور اہلِ بیت کا گھرانہ وہ ہے کہ جس کے بارے میں میرے آقاﷺنے ارشادفرمایا کہ اے باری تعالیٰ میں ( محمد ﷺ) ان سے راضی ہواتو بھی ان سے راضی ہو جا۔میں ان سے محبت کرتا ہوں تو بھی ان سے محبت کر۔یہ میری اہلِ بیت ہے جس نے ان سے محبت کی اس نے مجھ (محمد ﷺ) سے محبت کی ،جس نے ان سے بغض رکھا گویا اس نے مجھ سے بغض رکھااور جس نے مجھ سے بغض رکھا گویا رب سے بغض رکھا۔مزید فرمایاکہ یہ وہ گھرانہ ہے جس کی چادرِ تطہیر کی قسم خود رب نے کھائی۔حضرت عمر بن خطابؓفرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا “ہر عورت کے بیٹوں کی نسبت ان کے باپ کی طرف سے ہوتی ہے ماسوائے فاطمہؓ کی اولاد کے،کہ میں ہی ان کا نسب ہوں اور میں ہی ان کا باپ ہوں ۔حضرت علی ؑ سے روایت ہے کہ امام حسن ؑ سینے سے سر تک رسول اللہ ﷺ کی کامل شبیہہ ہیں اورامام حسین ؑ سینے سے نیچے تک حضورﷺ کی کامل شبیہہ ہیں۔حضرت عمرؓ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ رسول خداﷺ نے حسن ؑ و حسینؑ کے ہاتھ پکڑ کر فرمایا کہ “یہ میرے بیٹے ہیں ” ۔ حضورﷺنے حسنین کریمین ؑ کی پیدائش کے ساتویں دن عقیقے میں دودو دُنبے ذبح کئے۔حضرت غازی عباسؓنے اہلِ بیت سے ایسی وفا کی جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی کہ آپؓ نے اپنی تمام عمرِ عزیز اس بے مثال گھرانے کی غلامی میں گزار دی۔ آج انجمن سرفروشانِ اسلام آپ کو ایک ایسا نسخہء کیمیا بتا رہی ہے جس کی بدولت دل پاک اور صاف ہوتے ہیں اور جب دل پاک و صاف ہوتے ہیں تو ان میں اللہ کا نور پیدا ہوتا ہے اور جب رب کے نور کے ذریعے دلوں میں اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا ہوتی ہے تو رسولِ خدا ﷺکی محبت بھی آجاتی ہے اور جب محبوبِ خداﷺکی محبت آتی ہے تو پھر پنجتن پاک و اہلِ بیت اور صحابہ ء اکرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی محبت بھی آجاتی ہے اور اس حضرت انسان کو دنیا میں رہتے ہوئے وہ مقام و مرتبہ حاصل ہوجاتا ہے جس کی بدولت وہ دیدارِرسولﷺ اور دیدارِ الٰہی کی منازل کو طے کر لیتا ہے لیکن یہ سب اُس وقت حاصل ہوتا ہے جب کسی کامل مرشد کی سنگت و رفاقت نصیب ہوجاتی ہے تو آئیے اجازتِ ذکرِ قلب کی نایاب دولتِ عظمیٰ کو حاصل کر کے اپنی قسمت کو آزمائیں اگراللہ آپ سے راضی ہوا تو چند ہی دنوں میں آپکے دل کی خالی دھڑکنیں اللہ اللہ سے جاری و ساری ہو جائیں گی۔
ان محافل میں اجازتِ ذکر ممبر مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اویس قرنی نے عطاء فرمائی۔حلقہء ذکر کو امیرِ فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے ترتیب دیا اور دعائے خیر و برکت ممبر مجلس شوریٰ وحید انور قادری و سینئیر رہنما محمد شفیق قادری نے کروائی۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان