الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

جشن ولادت حضرتِ امام حسینؑ فیصل آباد

July 6, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان، فیصل آباد کے زیر اہتمام۳ شعبان بروز بدھ آستانہ پر جشنِ ولادت امامِ عالی مقام کے سلسلہ میں خصوصی محفل پاک منعقد کی گئی جس میں نقابت کے فرائض انچارج پروگرام کمیٹی محمد افضال قادری نے سر انجام دےئے ۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امامِ عالی مقام وہ ہستی ہیں کہ جن کے طفیل دین اسلام کو نئی زندگی ملی جو کہ اہلِ بیت میں سے ہیں اور آپؓ کو وہ بلند و بالا مقام و مرتبہ حاصِل ہے جو کسی اور کے حصّہ میں نہیں آیاکہ آپؓ جنتی نوجوانوں کے سردار ہیں اور آپؓ کی والدہ محترمہ حضرت بی بی فاطمتہ الزہراہ(سلام اللہ علیہا) خاتونِ جنت اور دخترِ رسول ﷺ ہیں تو آپ کے والد محترم حضرتِ علی المرتضیٰ شیرِ خدا باب العلم اور شہنشاہِ طریقت ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ آپ کے نانانبی آخرالزماں ﷺہیں جو کہ تمام انبیاء ؑ کے سرداراور رحمتہ العالمین ﷺہیں کہ جِن کی خاطر اللہ تعالیٰ نے تمام کائنات کو تخلیق فرمایا۔
اس سے پہلے اطہر اقبال ببیّ، محمد صابر قادری،محمد رفیق قادری نے حمدِ باری تعالیٰ،نعتِ رسولِ مقبولﷺ،اور منقبتِ غوثیہ پیش کرنے کی سعادت حاصِل کی۔اطہر اقبال ببیّ نے منقبتِ امام عالی مقام اور ماسٹر محمد اکرم قادری نے قصیدۂ مرشدی پیش کیا۔ محفِل پاک میں حلقہء ذکر امیر فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے ترتیب دیا اور دعائے خیر انوار الحق قادری نے کروائی۔بعد میں لنگرِحسینی بھی تقسیم کیا گیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان