الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

جشن ولادت حضرت بی بی فاطمتہ ا لزہرہ(سلام اللہ علیہا)

May 25, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان ،فیصل آبادکے زیر اہتمام آستانہ انجمن سرفروشانِ اسلام فیصل آبادپر حضرت بی بی فاطمتہ ا لزہرہ (سلام اللہ علیہا) کے جشن ولادت باسعادت کے سلسلہ میں خصوصی محفل پاک کا انعقاد کیا گیا۔جس میں حمدِ باری تعالیٰ کی سعادت اطہر اقبال ببی نے حاصل کی۔ نعت رسولِ مقبولﷺ ،ماسٹر محمد اکرم قادری،منقبتِ دخترِ رسول ﷺ، سید اطہر حسین شاہ بخاری،منقبتِ غوثیہ غلام فرید قادری اورقصیدۂ مرشدی بشیر احمد قادری نے پیش کیا۔ وحید انور قادری صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ حضرتِ بی بی فاطمتہ ا لزہرہ (سلام اللہ علیہا) وہ عظیم ہستی ہیں کہ جب آپؓ کی تشریف آوری ہوتی تو دونوں جہاں کے والیﷺ کھڑے ہو کر آپؓ کا استقبال فرماتے اور آپ کی پیشانی مبارکہ پر بوسہ دیتے اور جب گھر سے باہر تشریف لے جاتے تو سب سے آخر میں آپؓ سے ملاقات فرماتے۔مرشدِ گرامی حضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاہی مدظلہ العالی سے ان کی روحانی وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لال باغ (سہون شریف)میں چلہ کشی کے دوران جب پیرو مرشد کافی دنوں سے بھوک برداشت کر رہے تھے توآپ فرماتے ہیں کہ میں چلہ گاہ میں بیٹھا حسب معمول فاتحہ پڑھ رہا تھا کہ ایک شخص آ کر قریب ہی بیٹھ گیا ۔ اس کے ہاتھ میں کٹے ہوئے سیبوں کی پلیٹ تھی، میں نے پلیٹ پہچان لی ،یہ وہی پلیٹ تھی جس میں سیب کاٹ کر میں راولپنڈی میں فاتحہ دیا کرتا تھا۔ اس نے پلیٹ میرے ہاتھوں میں دی اور کہا یہ سیب حضرت فاطمتہ ا لزہرہؓ نے بھیجے ہیں اور کہا ہے کہ تم حالت خوشی میں ہم کو یاد کیا کرتے تھے اور آج حالت غمی میں ہم نے تم کو یاد کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم پر بھی یہ لازم ہے کہ ہم تمام ذاکرین انکا یومِ ولادت عقیدت و احترام سے منائیں اوران کی یاد میں فاتحہ شریف کا اہتمام کریں اور سرکار کی تعلیمات پر صحیح معنوں میں عمل پیرا ہونے کی کوشش کریں۔تاکہ سرکار شاہ صاحب کی خوشنودی حاصل کی جا سکے۔
بعد ازاں محفلِ ذکر محمد ناصر قادری نے ترتیب دی اور وحید انور قادری صاحب نے تمام مرحومین اور خصوصا حضرت بی بی فاطمتہ ا لزہرہ (سلام اللہ علیہا)کے درجات کی بلندی کے لیے دعا فرمائی۔بعد میں حاضرین میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان