الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

جشن ولادت حضرت سیّدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ العالی جھنگ

November 25, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان جھنگ کے زیرِ اہتمام ضلعی آستانہ پر مورخہ 18/11/2011 بروز جمعہ محفل حمدو نعت اور محفلِ سماع بسلسلہ ولادت مرشدِ پاک کا انعقاد کیا گیا۔محفلِ پاک بعداز نمازِ عشاء رات 9بجے شروع ہوئی۔محفلِ پاک کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے کیا گیا۔نقابت کے فرائض جناب شہباز احمد قادری نے سر انجام دئیے۔اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حمد اور بارگاہِ حضورپاکﷺ میں نعت کے نذرانے جناب فیصل گوہر،ابرار گوہر اور شکیل احمد قادری نے نچھاور فرمائے۔اس کے بعد جھنگ کی دھرتی کے مشہور قوال عمر دراز اور ہمنوا نے اپنے انداز میں اللہ تعالیٰ،حضورپاکﷺ،منقبتِ غوثیہ،منقبتِ مولا علی ،منقبت حضرت امام حُسین، اور قصیدہ مرشدی ایک منفرد اور نئے انداز میں پیش فرمائی۔محفلِ پاک میں ذاکرین اور اہل محلہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس خوشی کے موقع پر آستانہ کو لائنٹگ سے سجایا گیا۔ جشن ولادت کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔محفل کے اختتام پر حاضرین محفل میں لنگرِ مرشدی تقسیم کیا گیا۔

جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت جھنگ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان