الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

جشن ولادت حضرت غازی عباس

July 18, 2010

جشن ولادت حضرت غازی عبا س ؓ عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام کے زیرِ اہتمام بروز ہفتہ بعد ازنمازمغرب آستانہ پر حضرت غازی عباسؓ کا یومِ ولادت انتہائی عقیدت و احترام اور اس جذبہ سے منایاگیا کہ اللہ رب العزت ہمیں بھی حضرت غازی عباسؓ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اہلِ بیعت سے وفاداری کی مثال بننے کی توفیق عطافرما۔
فکر کو جامہء احساس بنا دیتی ہے
دل اگر ہو تو حساس بنا دیتی ہے
فاطمہ زھراؓ کے بچوں سے محبت کر لو
یہ وفادار کو عباسؓ بنا دیتی ہے
جاری کردہ
عبدالعزیز قادری
فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان