الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

جشن ولادت حضرت سیّدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ العالی (فیصل آباد)

November 25, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام فیصل آبا د کے زیر اہتمام آستانہ پر مرشدِ برحق کے سالانہ جشن ولاد ت کے سلسلہ میں محفل پاک منعقد کی گئی جس میں نقابت کے فرائض محمد افضال قادری نے حاصل کی اور محفل پاک کاآغاز مناجا تِ غوث پاک کے بعد ہوااورحمد باری تعالیٰ کے بعد سرکار دوعالم ﷺ کی بارگاہ میں نعت خوانی کے بعد مرشد کریم کے حضورخراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے قصائد کا نذرانہ محمد حسیب ،محمد افتخار بٹ ،محمد رضوان قادری،عبدالمنان قادری اور عبدالعزیز قادری نے پیش کیااور کیک کاٹنے کی رسم میں بہت سے سینئر ساتھیوں نے حصہ لیا۔منقبتِ غوثیہ کی سعادت محمد رفیق قادری نے حاصل کی اور بعد محفل ذکر الٰہی اور درود سلام کے بعد دعا اور لنگر تقسیم کیا گیا ۔

جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان