الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

جشن ولادت حضرت سیّدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ العالی رائیونڈ

November 25, 2011

مورخہ ۲۷نومبر بروز اتوار آستانہ رائیونڈ میں جشن ولادتِ سرکار گوہر شاہی نہائیت عقیدت و محبت اور احترام کے ساتھ منایا گیا ۔ جس میں ذاکرین نے نہائیت جوش و جذبہ سے شرکت کی اور سرکار گوھر شاہی کی شان میں قصیدے پڑھے۔جشن کا باقاعدہ آغاز حمد باری تعالیٰ سے کیا گیا جو ڈاکٹر محمد فیاض قادری نے پیش کی،نعت لاہور سے آئے مہمان حافظ محمد مزمل نے پیش کی،منقبت حضرت علی کرم اللہ وجہہ لکریم محمد کاشف قادری نے پڑھی،قصیدہ حضرت امام حسینؑ کی خدمت میں محمد وارث قادری نے پیش کیا۔اس کے بعد باقاعدہ قصائدُ مر شدِ پاک کا سلسلہ شروع ہوا۔محمد اویس قادری ، محمد ندیم قادری، محمد سلیم قادری ،محمد زاہد نایاب قادری،محمد آصف قادر ی اور عابد علی گوہر نے باری باری مُرشدِ پاک سیدّنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ العالیٰ کی بارگاہ میں اپنی حاضری قصائد کے ذریعے لگوائی۔پروگرام کے آخر میں مرحبا مرحبا یا گوہر شاہی مرحبا کے نعروں میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیااورپنجاب کنونشن میں دیئے جانے والی اسناد بھی ذاکروں کو تقسیم کی گئی۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت رائیونڈ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان