الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

جشن ولادت حضرت سیّدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ العالی لاہور

November 25, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان،لاہور کے زیر اہتمام سالانہ جشن ولادت مرشد پاک حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی کا پرو گرام ۲۵ نومبر ۲۰۱۱ بروز جمعتہ المبارک کو مجلس شو ر یٰ کے رکن جناب رضوان گوہر کی رہا ئش گاہ پر رات (۹ بجے) ترتیب دیا گیا جس میں لاہور اور گردو نواح کے علاقوں سے کثیر تعداد میں ذاکرین و ذاکرات نے شرکت کی۔ قریبی علاقوں جن میں(قصور،رائے ونڈ،شیخوپورہ ) کے ذاکرین نے بھی شرکت کی افضال قادری صاحب نے کراچی سے شرکت کی اور محفل کے اختتام پر طالبین حق کو ذکر قلب کی لا زوال دولت عطا کی ۔ محفل کا باقائدہ آغازتلاوت کلام پاک سے جناب حا فظ مصور نے کیا ۔ حمد باری تعالیٰ کی سعادت جناب رانا حبیب قادری ،آصف صاحب ،فیاض قادری اور مون صاحب نے مشترکہ انداز میں حاصل کی ۔ نعت رسول مقبول کی سعادت جناب عبدالحمید قادری صاحب ،جناب فیصل قادری صاحب، شہباز شکور ی صاحب ،عثمان قادری صاحب نے حاصل کی ۔ جس کے بعد مرشد پاک کی بارگاہ میں قصائد پڑھے گئے جس پر ذاکرین و عوام والناس جھوم اٹھے ۔ بارگاہ مرشدی میں قصائد پڑھنے کی سعادت جناب زاہد حسین صاحب ،جناب راشد قادری صاحب،جناب حاجی قیوم عالم صاحب،جناب مصور قادری صاحب،جناب دلاور شاہ صاحب ، امین قادری صاحب،ایوب قادری آف خانیوال،ڈاکٹر فیاض قادری آف رائیونڈ اور دیگر زاکرین نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائض جناب بختیار مینر قادری صاحب اور جناب فیصل قادری صاحب اور رائیونڈ سے جناب حاجی انور بہزاد نے انجام دےئے۔
خطبہء صدارت دیتے ہوئے امیر لاہور جناب فاروق کھوکھر صاحب نے زاکرین کو مرشد پاک کی تعلیمات بیان کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ ذ اکرین اتفاق و اتحاد کے ساتھ اس مشن کو ہر دل تک پہنچائیں ۔ دواران خطاب آپ نے امام مہدی اور دجال کی نشانیاں اور پہچان سرکار گوہر شاہی کی تعلیمات کی روشنی میں بیان فرمائی۔ محفل میں حضور داتا صاحب کے گدی نشین جناب میاں احمد عاصم سلیم نے خصوصی شرکت کی اور ذاکرین سے خطاب کرتے ہوے مرید اور مرشد کے تعلق اور مرشد گوہر شاہی کی تعلیمات پر ذاکرین کو عمل پیراء رہنے پر زور دیا۔بعدازاں مرشد پاک کے جشن ولادت کا ۶۶ پونڈ کا چار منزلہ کیک کاٹا گیا ۔
درود و سلام حلقہ ذکر سے قبل مرشد کریم کی سوال و جواب کی نشست کی سی ڈی محفل میں دیکھائی گئی اور اس کے بعد جناب شکیل شیرازی قادری صاحب نے حاضرین محفل سے سوالات کیے اور صیح جواب دینے والوں کو انعامات دیئے گئے ۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت لاہور

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان