الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

جشن ولاد ت مرشد کریم فیصل آباد

November 26, 2010

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام فیصل آبادکے زیر اہتمام مورخہ 25نومبر2010 ؁ء بروز جمعرات سابق آرگنائزر صوبہ سندھ جناب وحید انور قادری کی رہائش گاہ پر پیر و مُرشد حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی کے سالانہ جشن ولادت کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل پاک کا انعقادکیا گیا جس میں مشیر پروگرام کمیٹی محمد افضال قادری نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہماری زندگی کا اہم ترین دن ہے کہ آج ہمارے درمیان اللہ رب العزت نے ایک مسیحاکی صورت میں حضرت سیّدناریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی کو جلوہ افروز فرمایا اور آج ہم یہ محفل نعت و ذکر، اللہ،نبی کریم اوراپنے مرشد کریم کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد کررہے ہیں ۔
محفل پاک کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہو ا جس کی سعادت حافظ محمد سہیل نے حاصل کی بارگاہِ رب العزت میں ہدیہ حمد ڈاکٹر مشتاق احمد قادری نے پیش کیا ۔امام الانبیاء ﷺ کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت کا سلسلہ شروع ہو ا تو اس کی سعاد ت حافظ محمد بلا ل اور عبدالعزیز قادری نے حاصل کی ،حضور غوثِ پاک کی بارگاہ میں منقبت محمد رفیق قادری نے پیش کی اور مُرشدِ برحق کے حضور قصیدہ کی سعادت نور احمد قادر ی اور عبدالعزیز قادری نے حاصل کی ،امیر حلقہ کے فرائض محمد رضوان قادری نے سر انجام دیئے اس کے بعد کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی جس میں تمام شرکا نے شرکت کی آخر میں درود و سلام کے بعد دعا ہوئی اور لنگر تقسیم کیا گیا ۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان