الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

جشن ولاد ت مرشد کریم و گیارھویں شریف فیصل آباد

November 27, 2010

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام فیصل آباد کے زیر اہتمام مورخہ 26نومبر2010 ؁ٗ ؁ء بروز جمعتہ المبارک بعد ازنمازِ عصر تا عشاء آستانہ پر حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی کے جشن ولادت اور ماہانہ محفل گیارھویں شریف کے سلسلہ میں محفل پاک منعقد کی گئی جس میں نقابت کے فرائض مشیر نشرواشاعت عبدالعزیز قادری نے سرانجام دیئے اور اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ محبانِ گوھر شاھی کے لیے آج کا دن عید سے بڑھ کر ہے کیونکہ ہماری سب خوشیاں ،ہماری سب راحتیں ہمارے مُرشدکریم سے وابستہ ہیں اور اس سے بڑھ کر اللہ رب العزت کا احسان ہم پر اور کیا ہوسکتاہے کہ اس نے ہم جیسے نکموں کو حضرت گوھر شاھی جیسے مُرشد عطا کردیئے اور اس عظیم نعمت پر ہم اللہ رب العزت کا جتنابھی شُکر اداکرسکیں کم ہے۔بعد ازاں وحید انور قادری نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ 25نومبر 1941 ؁ء کو اس عالم کائنات میں اُس ہستی کا ظہور ہوا کہ جس نے سسکتی ہوئی انسانیت کو اللہ رب العزت کی ذات سے شناسائی کروائی اور دلوں کی ویران اور بنجرکھیتی کو اللہ کے ذکر سے سیراب کردیا ۔
محفل پاک میں ہدیہ حمد و نعت بالترتیب محمد اطہر اقبال ،محمد شہباز اور طارق محمود طارق نے پیش کیا۔منقبت غوثیہ کی سعادت منصب علی قادری اور پیرو مُرشد کی بارگاہ میں قصیدہ کا نذرانہ عبدالعزیز قادری اور نور احمد قادری نے پیش کیا ۔پیر و مُرشد کے 69ویں جشن ولادت کا کیک کاٹا گیا اور بعد ازاں محفل ذکر منعقدکی گئی درود و سلام کے بعد دعا ہوئی اور لنگر تقسیم کیا گیا ۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان