الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

جشن ولاد ت مولاعلیؓ

June 24, 2010

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام فیصل آباد کے زیرِ اہتمام مورخہ 25جون 2010 ؁ء بروز جمعتہ المبارک بعد ازنمازِ عصر تا عشاء آستانہ پر جشنِ ولادتِ مولا علیؓ کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل پاک منعقد کی جائے گی تمام ساتھی بروقت شرکت کریں۔اس سلسلے میں تمام ساتھیوں سے درخواست ہے کہ نہ صرف خود شرکت کریں بلکہ اپنے دوست احباب کوبھی ان محافل میں شرکت کرنے کی دعوت دیں تاکہ سکون قلب حاصل کرنے کا یہ سلسلہ ہر خاص و عام تک پہنچ سکے اور ستائی ہوئی انسانیت جو سکون کی تلاش میں ہے اسکو اپنی منزل مل سکے۔ یہ محافل اللہ تعالیٰ کی بارگاہ تک رسائی کا ایک ذریعہ ہوتی ہیں۔
محفل پاک میں معروف نعت خواں حضرات شرکت کر رہے ہیں اور محفل کے اختتا م پر خصوصی لنگر کا بھی اہتمام کیا گیاہے ۔ فیصل آباد آستانہ کا ایڈریس نوٹ فرمالیں۔

آستانہ عالیہ
انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان
P-32/Aریلوئے ہاؤسنگ سوسائٹی، پھاٹک نمبر11
فیصل آباد۔ فون:041-8014044
جاری کردہ
محمد افضال قادری
پروگرام انچارج

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان