الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

جشن ولاد ت مولا علی ؑ فیصل آباد

June 18, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان، فیصل آباد کے زیر اہتمام آستانہ پر حضر ت مولاعلی ؑ کے جشن ولاد ت کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل پاک منعقد کی گئی جس میں ذاکرین کے علاوہ عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔محفل پاک کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت غلام چشتی نے حاصل کی ۔تلاوتِ کلام پاک کے بعد اللہ رب العزت کے حضورنذرانہ حمد محمد نثار قادری اور منصب علی قادری نے پیش کیا۔محفل پاک میں نقابت کے فرائض لاہو ر سے تشریف لائے ہوئے محمد ذوالفقار قادری نے سر انجام دیئے اور اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے مولائے کائنات حضرت علی المرتضی شیرِ خدا کرم اللہ وجہہ الکریم کی شان میں کہاکہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ وہ ہستی ہیں کہ جنہوں نے فرمایا کہ اے بندے تیرے اندر ایک جہاں چھپا ہواہے لیکن تجھے اس کی خبر نہیں ہے وہ جہاں کیا ہے ؟ وہ جہاں اندر کا جہان کا ہے کہ جس کے بارے میں ارشاد ربانی ہے کہ’’ وہ تو تیرے اند ر ہے اندر کیوں نہیں دیکھتے ‘‘
انہوں نے مزید کہاکہ حضرت علی ؑ کے اوصاف اتنے ہیں کہ ہم بیان کریں توکر نہیں سکتے کہ اُن کے بارے میں میرے اور آپ کے پیارے آقا حضرت محمدمصطفیﷺ نے فرمایا جس کا میں (محمد ؐ )مولا اس کا علی مولا آج کے اس مادیت پرستی کے دور میں عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام کے بانی و سرپرستِ اعلیٰ قبلہ سیدنا ریاض احمدگوھر شاھی یہی پیغامِ حق دے رہے ہیں جو مولا علی ؑ نے دیا کہ لوگو آؤ اپنے ظاہر کے ساتھ ساتھ اپنے باطن کو بھی اللہ کے ذکر سے پاک کر و اور دلوں میں اللہ کے اسم کی شمع کو روشن ومنور کرکے دلوں کو مثلِ کعبہ بنالو۔
محفل پاک میں نعتِ رسولِ مقبو ل ﷺ کی سعادت ننھے ثناخواں طلحہ سعید ،عثمان سعید ،عبدالمنان قادری نے حاصل کی اس کے بعد حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت عباد علی عباد اور محمد عمران شمسی نے پیش کیا آخر میں حضور غوث پاکؓ کی بارگاہ میں منقبت اور مرشد کریم کی بارگاہ میں ہدیہ قصیدہ کی سعادت عبدالعزیز قادری نے حاصل کی ۔حلقہ ذکر کے بعد درود و سلام اور دعا کے بعد لنگر تقسیم کیاگیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان